
جڑی بوٹیوں سے علاج
February 4, 2025 at 08:40 PM
اسبغول:
اسبغول کے استعمال سے گِرے بال رُک جاتے ہیں۔
اسبغول کے چھوٹے چھوٹے لمبوترے تخم شام، مصر، ایران، عراق اور پاکستان میں بہاولپور اور ملتان کے عِلاقوں میں کاشت کیے جاتے ہیں۔ قُدرت نے ان کی شکل گھوڑے کے کانوں کے مشابہ بنائی ہے، اسی لیے اسے فارسی میں اسپ غول یعنی گھوڑے کے کان اور انگریزی میں سپوگل سیڈ بولتے ہیں۔ ان اس مزاج سرد اور تر ہے اور قُدرت نے اس میں روغنی مادے کوٹ کوٹ کر بھر دیے ہیں۔ گرمی دُور کرنے اور بدنی اعضا کی خشکی دُور کر کے ان میں غذائیت اور نرمی پیدا کرنے میں یہ بے مثل دوا اور غذا ہے، آنتوں اور اعصاب کی خشکی دُور کرنے اور ان میں قُدرتی لچک پیدا کر کے ان کی جلن، خراش اور اینٹھن (تشنج) رفع کر کے دائمی قبض توڑنے کے لیے تو دنیا بھر کی کوئی دوا بھی شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے، یونانی حکیموں نے صدیوں سے اس پر ریسرج کر کے اسے ہماری گھریلو دوائی بنا دی ہیں۔ آج بھی آپ کو گرم خشک ممالک اور پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں صبح لاکھوں اشخاص دودھ، لسّی یا شکر کے شربت کے ساتھ اسبغول کا ناشتتہ کرتے نظر آئیں گے۔
1۔ جب غذا کی نالی میں خراش جلن اور زخم ہو جائیں تو صبح 12 گرام تا 60 گرام اسبغول آدھے گلاس نیم گرم دودھ میں مِلا کر اسے کھانڈ یا شربت انار سے میٹھا کر گھونٹ گھونٹ پینے سے دو چار روز میں خدا کے فضل سے خراش بند اور نالی صاف ہو جاتی ہے۔
2۔ جب مُنہ پک جائے اور حلق ورم کر جانے سے بولنا اور غذا کا نگلنا دشوار ہو جائے تو 12 گرام اس کے بیج آدھا لیٹر پانی یا عرقِ مکو میں ہلکا جوش دے کر اس سے غرغرہ کرنے سے ایک دو دن میں ہی صحت ہو جاتی ہے۔
3۔ گرمی کے اثر، زیادہ گوشت اور تیز مرچ مصالحہ کا استعمال، کم سونے اور سارا دن سگریٹ یا چائے پیتے رہنے سے ہماری آنتوں میں خراش اور زخم ہو کر پیچش، لہو، آؤں اور دست آنے لگتے ہیں۔ ان حالتوں میں روٹی بند کر کے ایک دو روز اسبغول 15 گرام سے 120 گرام تک بدنی ڈیل ڈول کے مطابق دودھ یا دہی پاؤ دو پاؤ میں مِلا کر یا دہی کی لسّی یا بنفشہ کے شربت کے ساتھ پھانک لینے سے ایک دو دن میں پیچش دُور، لہو بند اور گرمی خشکی سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے۔ بشرطیکہ روٹی اور گوشت کھان بند کر دیا کریں اور صرف اسبغول اور دودھ دہی پر ہی گُزارا کریں۔ 60 گرام اسبغول اور آدھا لیٹر دودھ یا دہی کھا لینے سے بدن میں اس قدر غذائیت ہو جاتی ہے جس قدر کہ ایک وقت پوری غذا کھانے سے ہمیں مِلتی ہے۔
4۔ آج کل رہن سہن کے طور طریقوں، سارا سارا دن پڑھتے رہنا اور زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی فکر میں ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیوں اور جوانوں میں بال کمزور، خشکی سے بال پھٹنے گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔ چالیس فیصد لوگ بال سفید ہونے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے اور بالوں کو خوبصورتی اور سیاہی قائم رکھنے کے لیے 12 تا 25 گرام اسبغول کا لعاب نِکال کر بالوں کو اس کی ہلکی ہلکی مالش کر کے کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں اور بالوں کو نہ دھوئیں۔ مہینہ دو مہینے یہ عمل جاری رکھیں۔ کھوپڑی اور بدن کے دوسرے حصّوں میں روغنی تحہ قائم رکھنے کے لیے کشتہ چاندی 65 ملی گرام تا 125 ملی گرام یا جواہر مہرہ دو چار چاول، بادام مغر اور چار مغز ہر ایک 6 گرام تا 12 گرام تک اور منقیٰ 7 دانے پانی یا دودھ میں رگڑ کر ان کا شیرہ نِکال کر میٹھا کر کے چند ہفتے لگا تار استعمال کرنے سے خدا کے فضل سے صحت ہو جاتی ہے۔
⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو آسان علاج کی معلومات اپنے واٹسپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ہمارا واٹسپ چینل جوئن کریں
لنک نیچے موجود ہے
⤵️⤵️⤵️⬇️⬇️⬇️
Channel link 🔗: ⬇️
https://whatsapp.com/channel/0029VaDGlenHFxPABxMX6d2A
✍️
از قلم فقیر حکیم میلاد رضا قادری
گروپ میں ایڈ ہونے کے لیئے
آپ کا نام
ولدیت
علمی قابلیت
شہر کا نام
نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں
Whatsapp
+923013913970
ٹلیگرام چینل میں شامل ہونے کے لیئے نیچے دیئے لنک پر کلک کریں
👇👇👇👇👇
https://t.me/Desiaelage
فیس بک جوئن کرنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں👇
https://www.facebook.com/profile.php?id=100087233454092&mibextid=ZbWKwL
👍
❤️
8