جڑی بوٹیوں سے علاج
جڑی بوٹیوں سے علاج
February 5, 2025 at 04:16 PM
پتے کا مرض ، بر وقت علاج ضروری..! پتہ انسانی جسم کا ناشپاتی کی شکل کا گول تھیلی نما عضو ہے جو جگر کے داہنے حصہ کی زیریں سطح پرموجو دہوتا ہے۔ یہ تھیلی چار انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی ہوتی ہے۔ پتہ کی مختلف بیماریاں ہوتی ہیں جن میں پتے میں پتھری بن جانا بھی شامل ہے ۔ پتے کے مرض کی علامات پتہ کے امراض کی علامات کبھی کبھی واضح طور پر ظاہر نہیں ہوتے ہیں اور اگر بر وقت توجہ نہ ملے تو یہ مسائل بڑھ بھی سکتے ہیں۔ پتے کے امراض کی چند بنیادی علامات مندرجہ ذیل ہیں : ً * پسلیوں کے نیچے دائیں جانب شدید درد ہونا پتے کے مرض کی علامت ہے ۔ یہ کبھی ہلکا اور کبھی شدید شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ً * متلی اور قے آنا بھی پتہ کے مرض کی علامت ہوسکتی ہ۔ پتہ کی بیماری میں نظامِ انہضام سہی طرح کام نہیں کرتا جس کے باعث کچھ کھا کہ متلی محسوس ہوتی ہے۔ ً *بخار کا آنا اور بلڈ پریشر لو ہو جانا پتے کی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔بخار پتے کے انفیکشن کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ ً *اگر آپکو ہر تھوڑی دیر بعد حاجت محسوس ہونے کی شکایت ہے تو یہ بھی پتہ کی بیماری کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ ً *یرقان پتہ کی پتھری اور بیماری کو ظاہر کرتا ہے۔ ً *کبھی کبھار بعض مریضوں میں پتھری کی وجہ سے پس پڑ جاتاہے اسکی وجہ سے شدید پیٹ میں درد ہوتاہے ً *عورتوں اور عمر رسیدہ افراد کو پتے کے مسائل درپیش آنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں ۔ اسکی دیگر علامات میں بدہضمی، گیسٹرک پرابلم، کھانے کے بعد پیٹ کا پھول جانا، قبض،سر چکرانا،خون کی کمی،ایکنی اور پھوڑے پھنسیاں نکل آناشامل ہیں۔ اسباب *اس مرض کے ہونے کا ایک بڑاسبب کاربوہائیڈریٹ خصوصاً چینی وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے۔ زیادہ چکنی غذاؤں سے بھی پتہ کا درد ہو سکتاہے۔ ً *موٹے لوگ جنکے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ہو تو اس سے پتے میں پتھریاں بنتی ہیں *اگر پتہ میں سوزش زیادہ عرصے تک رہے تو یہ پتھری کا سبب بن سکتی ہے۔ *ذیابیطس بھی پتے کے مرض خاص طور سے پتھری بن جانے کی وجہ ہو سکتا ہے ۔ *جولوگ زیادہ ڈائٹنگ کرکہ جلدی وزن کم کر لیتے ہیں ان کے جگر میں کولیسٹرول پیدا کرنے لگتا ہے جس سے پتے کے مسائل ہو سکتے ہیں ۔ بھوکا رہنے سے پتے کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے ۔ احتیاط وتجاویز پتے کی پتھری اگر زیادہ بڑی ہوجائے تو آنت کا منہ بند کرسکتی ہے۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن اگر ہوجائے تویہ جان لیوابھی ثابت ہوسکتاہے۔ اگر پتہ پھٹ جائے اور پتا نہ چلے تو پیٹ میں بڑے پیمانے پر خطرناک انفیکشن پھیل سکتاہے۔ اسکے خطرات ۶۵ سال سے زائد عمرکے افراد میں زیادہ ہوتے ہیں۔ پتہ میں کینسر بہت کم دیکھنے میں آتاہے تاہم اگرفوری خیال نہ کیا جائے تو پتے کا مرض کینسر بھی بن سکتا ہے : *پتہ کی پتھری میں مریض کی غذا کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔ عموماً موٹے لوگ جنکے خون میں کولیسٹرول لیول زیادہ ہے اس سے ان کے پتے میں پتھریاں بنتی ہیں۔ لہٰذا چربی اور کولیسٹرول بڑھانے والی غذائیں مثلاً انڈہ،مکھن، گوشت وغیرہ کم کھائیں۔ وزن کم کرنے اور چربی کم ہونے سے باربار ہونے والے درد کا امکان کم ہوجاتاہے۔ *روغنِ زیتون پتے کی پتھری میں مفید ہے۔ *ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ زیتون کا تیل مکس کرکہ دن میں ایک دفعہ پی لیں *چقندر ، کھیرا اور گاجر تینوں کا100ملی لیٹرتازہ جوس پینے سے پتہ صاف ہو جاتا ہے دن میں دو بار استعمال کریں۔ *پتھری کی صورت میں مولی کا استعمال بے حد مفید اورزود اثر ہوتاہے۔ *اسکے علاوہ ناشپاتی پتہ کی تمام بیماریوں میں مفید ہے۔ *پتے کی پتھری کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کیلئے پیٹ کے اوپری حصے کی سکائی کریں- اگر پتھریوں کا سائز یا تعداد بڑھ جائے تو اپنے معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال کریں. ⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو آسان علاج کی معلومات اپنے واٹسپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ہمارا واٹسپ چینل جوئن کریں لنک نیچے موجود ہے ⤵️⤵️⤵️⬇️⬇️⬇️ Channel link 🔗: ⬇️ https://whatsapp.com/channel/0029VaDGlenHFxPABxMX6d2A ✍️ از قلم فقیر حکیم میلاد رضا قادری گروپ میں ایڈ ہونے کے لیئے آپ کا نام ولدیت علمی قابلیت شہر کا نام نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں Whatsapp +923013913970 ٹلیگرام چینل میں شامل ہونے کے لیئے نیچے دیئے لنک پر کلک کریں 👇👇👇👇👇 https://t.me/Desiaelage فیس بک جوئن کرنے کے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں👇 https://www.facebook.com/profile.php?id=100087233454092&mibextid=ZbWKwL
👍 4

Comments