
جڑی بوٹیوں سے علاج
February 7, 2025 at 02:40 AM
گل ببول
عام علاقوں میں پھول کیکر عام مل جاتا ھے اور دیسی کیکر طب میں بہت اہمیت کا حامل ھے۔
ہمارے بزرگ ایک شربت تیار کرتے تھے جو کہ فروری کے مہینے میں تیار ھوتا تھا۔ کیکر کی جڑ میں بوتل لگا کر اسکا رس حاصل کیا جاتا ھے اور پھر اس میں تین جڑی بوٹی ملا کر شربت تیار کیا جاتا ھے جو حدت خون میں انتہائی مجرب ھے ، جگر مثانہ کی گرمی دوبارہ نہیں ھوگی ۔
اسی طرح پھلی ببول مغلظ نسخہ جات میں استعمال ھوتی ھے اور لیکوریا میں بھی انتہائی مفید ھے ۔
لنگ کیکر ہمارے بزرگ بہت سے کشتہ جات تیار کرنے میں استعمال کرتے تھے اور الحمدللہ آج ہم بھی کرتے ہیں اور انتہائی تیز اثر کشتہ جات تیار ھوتے ہیں جو کہ دراصل سنیاسی نسخہ جات ہیں۔
گوند ببول جوڑوں کے درد کمر درد اور مغلظ ادویات میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ھے ۔
المختصر گل ببول تین امراض میں استعمال ھوتے ہیں جن میں امراض معدہ جس میں خصوصا جلن معدہ جو سالوں سے ھو وہ چند دنوں میں ہی جاتی رہتی ھے
سنگرہنی کے نسخہ میں گل ببول جزو اعظم کے طور پر کرتے ہیں اور چند دنوں میں مریض صحت یاب ھوتا ھے۔
اب محنت طلب کام کوئی نہیں کرتا اسلیئے طب مشکل ھوتی جارہی ھے ورنہ طب یونان کا کوئی ثانی نہیں!!!
ہماری ترجیحات میں شامل ھے کہ دوستوں کو طب کی افادیت اور حقیقت سے روشناس کروایا جائے تاکہ منفی پروپیگنڈے اور قیاس آرائیاں ختم ھو سکیں۔
⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو آسان علاج کی معلومات اپنے واٹسپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ہمارا واٹسپ چینل جوئن کریں
لنک نیچے موجود ہے
⤵️⤵️⤵️⬇️⬇️⬇️
Channel link 🔗: ⬇️
https://whatsapp.com/channel/0029VaDGlenHFxPABxMX6d2A
#everyoneactive #everyonefollow #followers
👍
❤️
8