
جڑی بوٹیوں سے علاج
February 7, 2025 at 04:17 AM
اندررائن / حنظل / تمہ / (Cucumis Trigonus) :-
دیگرنام:-
عربی میں حنظل ،فارسی میں خربوزہ ابو جہل یا خربوزہ تلخ،اردو میں تمہ،پھیر پھیسندوا،بنگہ میں ماکال یا مکھل سندھی میں ٹوہ اور انگریزی میں کالوسنتھ ۔
اقسام:-
اندرائن کسی قسم کاہوتا ہے۔لیکن ایک بڑی اور ایک چھوٹی کے علاوہ اندرائن اور کانٹے دار ہوتا ہے۔
ماہیت:-
یہ ایک بیل دار بوٹی ہے جو موسم بر سات میں خودرو ،دریاؤں اورریتلی زمین میں پیدا ہوتی ہے۔اس کی جڑ بہت لمبی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ عموماًزمین کے اندر محفوظ رہتی ہے اور برسات کے موسم میں پھر ہری ہوجاتی ہے۔
رنگ:-
پھل خام سبزپکنے پرہلکا زردجس پر سبز دھاریاں ہوتی ہیں۔خشک گودا زردی سفید
ذائقہ:-
نہایت کڑوا اور بدمزہ ۔
مقام پیدا ئش:-
پاکستان میں پنجاب خصوصاًمیراشہررحیم یارخان ،صوبہ سندھ ،بنگہ دیش بہار،بنگال انڈیا میں پوپی دکشن بھارت کے علاوہ مدھیہ پردیش کچھ گنگا جمبا ۔وغیرہ۔
مزاج:-
مسہل بلٖغم وسودا ،محلل ،مسقط حمل.
استعمال:-
شحم حظل کو بطور مسہل دائمی قبض،استسقاء ضیق لنفس فالج و لقوہ جذام اوردالفیل جیسے امراض میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے۔تھوڑی مقدار میں کڑوی ہونے کیوجہ سے مقوی معدہ ہے۔معدہ کی رطوبت کو بڑھا کر بھوک زیادہ کرتی ہے۔تخم حنظل آنتوں کی حرکت دودیہ کو تیز کرکے مروڑپیدا کرکے دست لاتی ہے۔اور آنتوںکی ردی رطوبت کے علاوہ صفراء کو خارج کرتی ہے۔اگر اس کا مسہل زیادہ باریابارباراستعمال کیاجائے تو آمعاء میں خارش ،مثانہ میں سوزش اسقاط کوکبھی خونی دست آتے ہیں۔جس کی وجہ سے مریض کمزور ہوجاتا ہے۔
اسقاط حمل کیلئے بطور فرزجہ استعمال کرتے ہیں۔شحم حنظل کے کھلانے سے آنتوں میں سخت مروڑ ہونے لگتا ہے۔اس لئے دیگر مسکن ادویہ مثلاًاجوائن دیسیوغیرہ یامصلح کے ہمراہ استعمال کریں۔
حنظل کے بیج مریض زیابیطس اور جسم کے دردوں کیلئے اکسیر ہیں۔اس کے علاوہ حنظل تازہ لیکر اس کے اندر سے بیج نکال لیں اور اس میں اجوائن دیسی بھرکرخشک کرلیں
اور پیس کرلیں یہ سفوف پیٹ درد بواسیرریاحی ریجی دردوں اور دائمی قبض میں بے حدمفید ہے۔اکثر گھروں میں لوگوں میں یہ سفوف تیار کر کے استعمال کرلیں۔
نفع خاص:-
مسہل اور جوڑوں کے دردوں میں مفید ہے۔
مضر:-
مروڑ پید کرتا ہے۔حاملہ عورتوں ۔بواسیر خونی آنتوں میں خراش یا اسہال دموی میں حنظل کا استعمال نہ کریں ۔اشدضرورت میں مصلح کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے۔
مصلح:-
کتیرا،روغن بادام۔
بدل:-
صبرسقوطری (اسہال کیلئے۔)۔
مقدارخوراک:-
ایک سے دو گرام۔
مرکب:-
اطریفل دیدان،حب ایارج بہ نسخہ خاص اور عرق مطبوخ ہفت روزہ وغیرہ سفوف ملین سفوف شوگر ین میں حنظل کامکمل خشک پھل اور دوسری ادویہ استعمال کرتا ہے۔
اس کے استعمال سے شوگر کا لیول زیادہ نہیں ہوتا ۔اور مریص کو قبض بھی نہیں ہوتی یہ سفوف ہم مریض کومفت دیتے ہیں.
مرکبات و مجربات :-
مجرب نسخہ حیض جاری کرنا (سنیاسی حکمت کے راز) :-
نمک تمہ اور نمک مولی برابر کو کھرل کرکے رکھیں
استعمال خوراک چار رتی ایک تولا شہد سے
حیض کے مقررہ وقت سے دو دن پہلے دو دن تک کھلائیں
وقت مقررہ پر بغیر کسی تکلیف کے حیض جاری ہوگا.
۔۔۔۔ھوالشافی۔۔۔
بلڈ کینسر:-
اجزاء کوڑتمہ چار عدد۔
تخم بھنگ ۔دو تولہ ۔
کالی مرچ دو تولہ۔
بابچی دو تولہ ۔
امبہہ ہلدی دو تولہ ۔
ترکیب ۔کوڑ تمہ چار عدد لے کر سب کو اس طرح کاٹیں جیسے تربوز کو ٹاکی لگاتے ہیں اب ہر کوڑ تمہ میں ایک ایک جزو ڈال کے بند کر دیں اور چھاوں میں خشک کر لیں جب اچھی طرح کوڑ تمعے خشک ہو جائیں تو سب اجزاء اچھی طرح پیس کے مکس کر لیں اور شیشم کی کونپلوں میں مذکورہ پاوڈر کو اتنا کھرل کریں کے گولی بنانے کے قابل ہو جا ے تو جنگلی بیر جتنی گولی بنالیں ۔
آدھا کلو روغن کنجد میں ڈیڈھ چھٹانک ہلدی ڈال کے ہلکی آنچ پہ جلائیں جب ہلدی جلکے راکھ ہو جاے تو چھان لیں روزانہ ایک گولی ایک گلاس نیم گرم پانی میں دس قطرے مذکورہ روغن کنجد ڈال کے ایک گولی بلڈ کینسر والے کو دیں انشاء اللہ کریم ایک ماہ کے اندر کلی شفاء ہو گی فرق واضح پہلی گولی سے ہی ہو گا۔۔
کشتہ رسکپور سنیاسی راز::
صرف حکماء کے لیے
اس وقت تمہ کا سیزن وموسم ھے پکے ہوۓ تمہ کا دوکلو پانی نکالکر اس کو بزریعہ بتی مقطر حاصل کریں
پانچ تولا رسکپور کو آدھا کلو پانی میں ڈول جنتر پکائیں اس کے بعد باقی پانی کے چویہ دیں
سو گرام گندھک گاۓ کے دودھ سے مدبرکرلیں پھر گرم پانی سے دھوئیں
پھر اس گندھک کو
دو تولا نوشاندر
دوتولا پھٹکری
دوتولا سیندہ نمک
تینوں اشیاء بلکل باریک سفوف ہوں
گندھک میں ڈالکر چارچمچ ایسڈ سرکہ انگوری سے کھرل کریں جب خشک ہو تو پانی سے دھوئیں
اس طرح بارہ سے پندرہ عمل کریں گندھک سفید ہوگی
اور اس گندھک کو پانچ سے سات مرتبہ تازہ پانی سے دھوئیں تاکہ باقی اشیاء کا اثر ختم ہوجاۓ
اب ایک تولا روغن بنولہ سے اس گندھک کو تین گھنٹہ کھرل کریں گولیاں بقدر چنے برابر بنالیں کچھ دیر خشک کریں ہلکہ خشک ہوں تو بزریعہ پتال جنتر تیل نکالیں تیل بلکل شہد کی طرح گاڑھا ہوگا پھر اس تیل کے رسکپور کو چویہ دیں جب عمل مکمل ہو تو تیار سمجھیں
پیس کر محفوظ رکھیں
استعمال خوراک نصف چاول سے ایک چاول مکھن میں لپیٹ کر دیں
بلڈ کینسر والے کو تین گرام سفوف دھماسہ جوبلکل مثل غبار کی طرح بنا ہو نصف سے ایک چاول دیں
فوائد
کینسر
رسولیاں
ہرقسم کے زخم
بواسیر
بھگندر
جلد کے تمام امراض
پرانے سے پرانہ زخم وناسور
میں بیحد مفيد ھے
⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو آسان علاج کی معلومات اپنے واٹسپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ہمارا واٹسپ چینل جوئن کریں
لنک نیچے موجود ہے
⤵️⤵️⤵️⬇️⬇️⬇️
Channel link 🔗: ⬇️
https://whatsapp.com/channel/0029VaDGlenHFxPABxMX6d2A
❤️
7