🌐عالمی خبرنامہ1️⃣
January 21, 2025 at 02:14 PM
دبئی، خلیفہ سراج الدین حقانی کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات
کابل( الامارہ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی اور چیف انٹیلی جنس آفیسر ملا عبدالحق وثیق نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے استحکام، افغانستان کی اقتصادی مضبوطی اور بعض دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے بھی ایک وفد کے ساتھ دبئی کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
❤️
👍
31