سچ جلالپور پیر والہ
سچ جلالپور پیر والہ
February 13, 2025 at 03:22 PM
*مجھے کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، آرمی چیف* آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی تو اسے پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے ، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں ، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا ، بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ سیکورٹی ذرائع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کوئی خط نہیں ملا ، نہ ہی اسے پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی گفتگو سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے ، آرمی چیف نے گفتگو سے حکومت پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔ ⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T ‎#سچ_جلالپورپیروالہ#جلالپورپیروالہ#jalapurpirwala #sachjalalpurpirwala
😂 👍 6

Comments