خطبات العلماء
خطبات العلماء
January 30, 2025 at 03:36 PM
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان رضی اللہ عنہ کو خیر کی وصیت فرمائی تو فرمایا: ”میں پسند کرتا ہوں کہ میں تمہیں چند کلمات عنایت کروں، تم ان میں ترغیب رکھو اور اللہ الرحمٰن سے سوال کرو اور رات دن ان کے ساتھ دعا کرو، تم کہو: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً فِي إِيمَانٍ ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ ، وَرَحْمَةً مِنْكَ ، وَعَافِيَةً ، وَمَغْفِرَةً مِنْكَ ، وَرِضْوَانًا اے اللہ! میں تجھ سے ایمان کی حالت میں، صحت، خلق حسن میں ایمان اور نجات کا سوال کرتا ہوں، جس کے پیچھے تیری طرف سے فلاح و رحمت ہو اور تیری طرف سے عفو و مغفرت اور رضامندی ہو۔“ تخریج الحدیث: «مسند احمد: 321/2. قال شعيب الارناوط: اسناده ضعيف. معجم الاوسط، رقم: 9333. مستدرك حاكم: 704/1.»
❤️ 🤲 👍 🙏 13

Comments