خطبات العلماء
February 2, 2025 at 11:08 AM
*عصر کی چار رکعت سنت کی فضیلت*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے عصر سے پہلے چار رکعت پڑھنے والے کو دعاء دیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ اُس پر رحمت نازل فرمائے جو عصر کی نماز سے پہلے چار رکعت پڑھے۔
(ابوداؤد:1271)
اِرشادِ نبوی ہے: جس نے عصر سے پہلے چار رکعت پڑھی اُسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔
(طبرانی اوسط:2580)
حضرت امِّ سلمہ نبی کریم ﷺ کا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں: جس نے عصر کی نماز سے پہلےچار رکعت پڑھی اللہ تعالیٰ اُس کے بدن کو جہنم کی آگ پر حرام کردیں گے۔
(طبرانی کبیر:23/281)
حضرت علی کرّم اللہ وجہہ نبی کریم ﷺ کا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں: میری امّت عصر سے پہلے اِن چار رکعت کو مستقل پڑھتی رہے گی یہاں تک کہ وہ لوگ زمین پر یقینی طور پر مغفرت یافتہ ہوکر چلیں گے۔
(طبرانی اوسط:5131)
حضرت امّ حبیبہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اِرشاد فرمایا: جس نے عصر سے پہلے چار رکعت کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں گھر بنادیں گے۔
(مسند ابو یعلیٰ موصلی:7137)
*کتاب الصلوۃ*
❤️
👍
24