
تخیلاتِ زندگی ✨💝💐
February 9, 2025 at 04:28 AM
نجانے مجھے ان کے نکاح کی اتنی خوشی کیوں ہوئی ہے
شاید اس لیے کہ شاہی قلعہ لاہور دیکھ کر میں تھم سی گئی
یا پھر شاید اس لیے کہ ایک happy bride کو دیکھ پانا ایک فینٹسی ہے جو میرے دل کی مسرتوں کو بڑھا دیتی ہے
یا پھر شاید اس لیے کہ ان کی عمریں اتنی خوبصورت اور یہ دونوں ایک ساتھ ایسے جچتے ہیں
یا پھر شاید اس عہد پر جو دلہن نے لکھا
In the middle of choas I found you۔۔۔۔
خدا کرے کہ یہ سفر اس سفر کو شروع کرنے والے ہر انسان کے لیے اضطرابی کے کناروں پر سکون کا جزیرہ ثابت ہو
کچھ انسان ہمارا وطن ہوتے ہیں ، ان سے دور ہم جہاں رہیں پردیسی ہوتے ہیں۔خدا کرے کہ ہر انسان کو اپنا دیس ملے۔۔۔۔
اضطرابی کے کناروں پر !
خاص طور پر اضطرابی کے کناروں پر ۔۔۔۔
پڑھنے والی آنکھ مسکرائے
سائرہ اعوان
وادئ سون سکیسر
6 فروری 2025ء
❤️
🤲
👍
😢
💔
😭
😮
🤍
🤧
🫰
55