
مسلم اسٹور دیوبند
January 29, 2025 at 05:42 AM
مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے
تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع میں
بیان فرمایا.... جہاں ساڑھے تین چار لاکھ کا مجمع تھا۔ چوں کہ مولانا انعام الحسن صاحب حضرت کے ساتھ پڑھے ہوئے ہیں، اس لیے حضرت کو فوراً موقع دیا گیا۔ تو حضرت نے فرمایا کہ تبلیغی جماعت نافع تو ہے، کافی نہیں ہے۔ اور کافی کب ہوگی؟ جب علمائے دین اور اہل ﷲ سے قوی تعلق قائم ہوگا۔ چوں کہ چھ نمبر میں پورا دین نہیں آسکتا، اس لیے علماء کی ضرورت ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
تبلیغی جماعت کی مثال فرسٹ ایڈ کی سی ہے کہ کسی کے چوٹ لگ جائے، تو اس کی فوراً مرہم پٹی کرکے اس کو علاج کے لیے بڑے ڈاکٹروں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ اسی غرض سے مولانا الیاس صاحب رحمۃ ﷲ علیہ نے یہ جماعت قائم کی تھی کہ جو بے چارے دین سے دور ہیں اُنہیں دین سے مانوس کرا کے ان کا رشتہ علماء و مشایخ سے جوڑا جائے تاکہ وہ پورا دین حاصل کرلیں۔ علماء و مشایخ سے تزکیۂ نفس یعنی اپنے نفس کی اصلاح بھی فرض ہے، کیوں کہ اعمال کی قبولیت کا مدار تزکیۂ نفس پر ہے، اس لیے تبلیغی جماعت کا نافع ہونا تو تسلیم ہے، مگر کافی ہونا تسلیم نہیں کہ صاحب بس اب تو یہی کام ہے، یہی کام ہے۔ مولانا ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ یہ نہ کہوکہ یہی کام ہے، بلکہ یوں کہو کہ یہ بھی کام ہے۔
علم اور علماء کرام کی عظمت
حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
https://whatsapp.com/channel/0029VagcocjDjiOfF6RGHn0U
👍
1