مسلم اسٹور دیوبند
مسلم اسٹور دیوبند
February 3, 2025 at 01:22 AM
*وضو کرتے ہوئے کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا؟* سوال(۱۸۲):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کوئی شخص وضو کررہا ہے، اور اُس کوکسی نے سلام کیا، تو وہ جواب دے سکتا ہے یا نہیں؟ اور وضو کرنے والے کو سلام کرنا کیسا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر وضو کرنے والا بوقتِ وضو دعائیں پڑھ رہا ہو، تو اُس کو سلام نہ کیا جائے، اور اگر یہ معلوم ہو کہ دعائیں نہیں پڑھ رہا ہے، تو اُس کو سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ ۵؍۲۳۰، فتاویٰ رحیمیہ ۱؍۱۲۴) والأظہر کما ذکر النووي: أنہ إن کان مستغرقًا بالدعاء مجمع القلب علیہ، فالسلام علیہ مکروہ للمشقۃ التي تلحقہ من الرد، والتي تقطعہ عن الاستغراق بالدعاء۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ۲۵؍۱۶۴) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۳؍۶؍۱۴۲۳ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ
❤️ 1

Comments