🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں🌹 Whatsapp Status Naat Nazam ,Islamic Stories اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں🌹 Whatsapp Status Naat Nazam ,Islamic Stories اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس
February 12, 2025 at 03:25 AM
#سعودی_عرب || 🌹مکہ مکرمہ کا فضائی منظر: 🌹 اللہ تعالی نے اس پاکیزہ شہر کو اپنے گھر کے لیے منتخب فرمایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور بعثت کا شرفِ عظیم بھی اس مبارک شہر کو حاصل ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر اس کی زیارت اور حج کی ادائیگی کے لیے اس کے سفر کو فرض قرار دیا۔ جو شخص اس پاک سرزمین میں داخل ہو جائے وہ خطرات اور خوف سے امن میں ہو جائے۔ یہی وہ باعظمت گھر ہے جس کی حرمت کی قسم رب ذوالجلال نے دو مرتبہ کھائی۔ اس کی مسجد حرام میں ایک نماز کا اجر و ثواب ایک لاکھ گنا ہے۔ اس میں اللہ تعالی کے گھر کے علاوہ کئی مقدس مقامات ہیں۔ یہی قبلہ ہے جس کی جانب ہر نماز میں رخ کیا جاتا ہے۔ اس مقدس شہر میں ایسے مقامات ہیں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں، گناہ مٹتے ہیں، خطائیں معاف ہوتی ہیں، مشکلات حل ہوتی ہیں۔ قیامت کے قریب جب فتنوں کا ظہور ہو گا تو اس شہر کی حفاظت فرشتے کریں گے اور یہاں دجال داخل نہیں ہو سکے گا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaECwwiDeON4bsKzyT2f
❤️ 👍 😮 🍷 💓 🙏 31

Comments