
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں ⬅️ اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس Islamic Post, Videos, Status, Follow
February 12, 2025 at 02:56 PM
💐 *روز مرہ کی دعائیں سیکھنے اور پڑھنے کا اہتمام کریں:*💐
رمضان میں کچھ اہم مسنون دعائیں سمجھ کر یاد کریں، ماہ رمضان کی مخصوص دعائیں جیسے سحری و افطار کی دعائیں اور قیام اللیل کی دعا، ان کے علاوہ بہت سی مسنون دعائیں اور اذکار یاد کرلیں، رمضان کی راتوں میں سجدے میں گر کر یہ مسنون دعائیں رب کے حضور پیش کریں، دن کے وقت سوکھے ہونٹوں اور خشک زبان کو ذکرِ الٰہی سے تر کریں، مسنون دعاؤں کی خوبی یہ ہے کہ وہ بہت چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں اور آسانی سے یاد ہو جاتی ہیں، روزانہ ایک دعا بھی یاد کریں تو ماہِ رمضان کے استقبال کے وقت ہمیں بیسیوں دعائیں یاد ہو جائیں گی۔ ہر لمحہ اور ہر آن اس رب کریم کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہئے، ماہ رمضان میں دعاء کرنے کا اہتمام کیجئے اور یہ یقین رکھئے جو برابر درواز کھٹکھٹائے گا اس کے لئے درواز کھول دیا جاتا ہے۔
یہ دعا کا مہینہ ہے، اور دعا کی آیت روزہ کی آیات کے درمیان ذکر ہوئی ہے جس سے دعا کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے، فرمایا: (وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّىْ فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعان) "جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں، ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں۔"
علامہ ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں کہ: اس آیت میں دعا کی ترغیب و تاکید بیان ہوئی ہے اور یہ آیت روزہ کے احکام و مسائل کے درمیان ذکر کی گئی ہے، جس میں مہینہ کے اختتام تک اور ہر روز افطار کے وقت دعا میں اہتمام کرنے کی ہدایت و تلقین کی گئی ہے۔
مکمل ماہِ رمضان دعا کرنے کا محل وموقع اور موسم ہے، بالخصوص افطار سے پہلے کی گئی دعا قبول کرلی جاتی ہے۔
#رمضان_المبارک
#شھر_رمضان
#استقبال_رمضان
https://whatsapp.com/channel/0029VaECwwiDeON4bsKzyT2f
اصلاحی باتیں بیان نظمیں🪀
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
❤️
♥️
😮
5