🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں🌹 Whatsapp Status Naat Nazam ,Islamic Stories اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس
February 13, 2025 at 02:36 AM
*📋 شب برات کے متعلق اکابرین امت کے اقوال*
علامہ ابن الحاج مالکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ”اس رات کے بڑے فضائل ہیں اور بڑی خیر والی رات ہے اورہمارے اسلاف اس کی بڑی تعظیم کرتے تھے اور اس رات کے آنے سے پہلے اس کی تیاری کرتے تھے“
۔(المدخل لابن الحاج:1/299)
علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے شاگردابن رجب حنبلی فرماتے ہیں کہ”شام کے مشہور تابعی خالد بن لقمان رحمہ اللہ وغیرہ اس رات کی بڑی تعظیم کرتے اوراس رات میں خوب عبادت کرتے“۔
(لطائف المعارف:144)
علامہ ابن نجیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اور مستحب ہے شعبان کی پندرہویں رات بیداری کرنا“
۔(البحر الرائق:2/52)
علامہ حصکفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”مستحب ہے شعبان کی پندرہویں رات عبادت کرنا“۔
(الدر مع الرد:2/24،25)
علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ”بیشک یہ رات شب براء ت ہے اور اس رات کی فضیلت کے سلسلے میں روایات صحیح ہیں“
۔(العرف الشذی، ص:156)
شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ”اس رات بیداری کرنا مستحب ہے اور فضائل میں اس جیسی احادیث پر عمل کیا جاتا ہے ،یہی امام اوزاعی کا قول ہے“
۔(ما ثبت بالسنة،ص:360)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ”شب براء ت کی اتنی اصل ہے کہ پندرہویں رات اور پندرہواں دن اس مہینے کا بزرگی اوربرکت والا ہے“
۔(بہشتی زیور،چھٹا حصہ،ص:60)
کفایت المفتی میں ہے کہ”شعبان کی پندرہویں شب ایک افضل رات ہے“۔(1/225،226)
فتاوی محمودیہ میں ہے کہ”شب قدر وشب براء ت کے لیے شریعت نے عبادت، نوافل ،تلاوت،ذکر، تسبیح، دعا و استغفار کی ترغیب دی ہے “۔(3/263،جامعہ فاروقیہ کراچی)
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب زید مجدہ فرماتے ہیں کہ”واقعہ یہ ہے کہ شب براء ت کے بارے میں یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ اس کی کوئی فضیلت حدیث سے ثابت نہیں ،حقیقت یہ ہے کہ دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے احادیث مروی ہیں ،جن میں اس رات کی فضیلت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہے،ان میں بعض احادیث سند کے اعتبار سے بے شک کچھ کمزور ہیں․․․․․لیکن حضرات محدثین اور فقہاء کا یہ فیصلہ ہے کہ اگر ایک روایت سند کے اعتبارسے کمزور ہو، لیکن اس کی تائید میں بہت سی احادیث ہو جائیں تو اس کی کمزوری دور ہو جاتی ہے“
(اصلاحی خطبات:4/263 تا265 ،ملخصاً)
==========================
واللہ اعلم بالصواب
محمد مصروف مظاھری
https://whatsapp.com/channel/0029VaECwwiDeON4bsKzyT2f
اصلاحی باتیں بیان نظمیں کے لیے ہمارا چینل فالو کریں🪀
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
❤️
👍
♥️
🍻
9