Digital Quetta (روحان شاہ آفیشل)
January 30, 2025 at 02:21 AM
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
اس دنیا سے سب کو چلے جانا ہے.....لیکن وہ لوگ ہمیشہ زندہ رہیں گے، جنہوں نے اپنی زبان سے لوگوں کے دل جیتے۔۔۔اپنے لہجے سے لوگوں کو عزت اور احترام دیا۔۔۔اپنے بہترین اخلاق سے دلوں میں گھر بنا لیا۔ اپنے کردار سے لوگوں کو محفوظ رکھا۔ اپنے عمل سے لوگوں کی رائے بدلی۔۔۔
جانے والے چلے جاتے ہیں اور پھر رہ جاتی ہیں فقط ان کی یادیں آنکھیں بند کرلیں تو محسوس ہوتا ہے وہ یہیں کہیں ہیں آنکھیں کھول کر دیکھیں تو ان کے وجود کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔۔۔بس یہی ہے انسانی وجود کی دنیاوی رشتوں کی حقیقت۔۔۔ آج ہیں کل نہیں ہیں۔۔ ہم بھی آج ہیں کل نہیں ہوں گے
لیکن ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جنہوں نے اپنی زبان سے لوگوں کی عزت کی حفاظت کی۔۔۔ ۔۔چار دن ہیں زندگی کے۔۔ پھر وہی غسل ، کفن ، دفن اور پھر مرحوم کہلائیں گے۔۔۔زندگی رب کی رضا پر گزاریں ، اپنی اور اپنے بچوں کی بہترین اسلامی نہج پر تربیت کریں۔۔کیونکہ لوگ تو نہیں رہتے لیکن ان کی اچھی یادیں اور باتیں ہمیشہ زندہ رہ جاتی ہیں۔۔۔!!
اے اللّٰہ ہمیں اپنے لہجوں میں نرمی لانے اور اچھے اخلاق و کردار سے لوگوں کے دل جیتنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔اپنی زبان سے لوگوں کی عزت کی حفاظت کرنے اور سخت لہجوں اور بُرا بولنے بُرا سوچنے اور بُرا کرنے سے ہماری زندگیوں کو پاک فرما۔۔اے اللّٰہ ہما، ماضی میں کی گئی ہر نادانی اور خطا کو معاف فرما، ہدایت کے دروازے ہم پر کھول دے، دُکھ اور تکلیف ہم سے ہمیشہ کے لئے دور فرما موت کو ہمیشہ یاد رکھنے اور مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کی توفیق عطا فرما۔۔اے اللّٰہ ہم تیری بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، پس تو ہم کو سیدھے راستے کی پہچان عطا کر، ہمیں زندگی کی اصلیت اور اہمیّت سمجھ کر نیک اعمال کی توفیق عطا فرما اور ہماری مشکلیں آسان فرما، ہمیں صبر شُکر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔
** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***
روحان شاہ مشوانی
❤️
5