Digital Quetta (روحان شاہ آفیشل)
Digital Quetta (روحان شاہ آفیشل)
February 2, 2025 at 03:31 PM
کوئٹہ: بلوچستان بھر میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی کوئٹہ، سات روزہ مہم میں 26لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، کوآرڈینٹر انعام الحق کوئٹہ:پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، تیاریاں مکمل،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ، گزشتہ سال 2024 کے دوران ملک میں73 اور سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، انعام الحق کوئٹہ، چمن،ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی، ژوب،قلعہ سیف اللہ ،نوشکی ، لورالائی،پشین اور خاران جعفرآباد چاغی سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کوئٹہ، ملک کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق کا سلسلہ جارہا ہے ، انعام الحق کوئٹہ، وائرس تاحال ماحولیات میں موجود ہے قطروں کیساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا ضروری ہے کوآرڈینیٹر ای او سی بلوچستان کوئٹہ، والدین بچوں کو وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں، انعام الحق کوئٹہ، بچے پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں گے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کوئٹہ، 2025 کو پولیو کیسز روکنے کا سال بنانے کے لئے سب نئے عزم کا ساتھ کردار ادا کریں گے۔ کوئٹہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی
👍 😂 6

Comments