Digital Quetta (روحان شاہ آفیشل)
Digital Quetta (روحان شاہ آفیشل)
February 15, 2025 at 05:25 AM
نمبر:کیسکوپی آر184 بجلی بندرہنے کی اطلاع کوئٹہ:14فروری 2025ء۔۔۔۔۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 16فروری (بروزاتوار)مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11Kvسید آباد، سٹی، سرینا، کانسی روڈ، نیو ایم ای ایس، نارکوٹکس فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ایف سی، واسا،کڈنی سینٹر، دوستین، بیوٹمز یونیورسٹی، داریم،چشمہ، نوحصار، ویسٹرن بائی پاس فیڈرزسے دن 11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں اُسی روزمستونگ گرڈاسٹیشن کے اولڈلک پاس، شرین آباد، مرسل، عزیزآباد، آب گل اور عثمان فیڈروں سے دن11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی۔اسی طرح 17فروری کودالبندین گرڈکے دالبندین سٹی، ایف سی، پی ایف، نوکنڈی، یک مچ،سٹی ٹو فیڈرزسہ پہر3بجے سے شام 7بجے تک بجلی بند ہوگی، اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں جس کیلئے15اور16فروری کوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹرجبکہ سریاب گرڈکے سریاب ون،سریاب ٹو، لیاقت بازار، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون، اولڈاورنیوجان محمدفیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 16فروری کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم، مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح دس بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔ 17فروری اور 18فروری (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسریاب ون، سریاب ٹو، سیٹلائٹ ٹاون،جڑسا، منی مارکیٹ، کرانی،انڈسٹریل، سرکی روڈ،جائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون،خیربخش مری، اولڈاورنیوجان محمد،اولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح9بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی نیز اسی دنوں میں 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے11Kv سریاب مل،اولڈپشتون آباد، نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آبادایکسپریس اور سعداللہ فیڈرزجبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار ایکسپریس،کاسی ون، کاسی ٹو فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔
😮 1

Comments