البرہان حلقاتِ سیرت
البرہان حلقاتِ سیرت
January 21, 2025 at 04:55 PM
📜 *کارگزاری برائے البرهان سیرت سرکل آوٹ ڈور ایکٹیویٹی مسجد عثمان غنی, I-11/2 ،اسلام آباد* السلام علیکم ورحمة الله وبركاته!🌺 *الحمد للہ بفضل باری تعالی گزشتہ ہفتہ بروز 18 جنوری 2025 ہمارے حلقے میں ایک دلچسپ آوٹ ڈور ایکٹیویٹی کا اہتمام ہوا.* قیبلہ: الفاروق شہر: اسلام آباد اُستاد : ذیشان علی/ عبدالحسیب *تعداد احباب:* الحمد للہ *20* ساتھیوں نے اس ایکٹیویٹی میں شرکت کی۔ *آغاز سفر:* صبح تقریبا 10:00 بجے تمام ساتھی مسجد عثمان غنی میں جمع ہوگئے۔ بہت دل خوش ہوا کہ اس موقع پر عزیز طلباء نے سیرت طیبہ سے جو بھائی چارے اور اخوت کا سبق سیکھا تھا اس کا عملی نمونہ پیش کیا اور ذاتی سواریوں والے حضرات نے اپنے ساتھی طلباء کو اپنے ساتھ مقام تک لے جانے کی ذمہ داری لی۔ *مقام پر پہنچ کر انتظامات:* اس ایکٹیویٹی کے لئے تمام ساتھیوں سے ایک پول کے ذریعہ مناسب مقام کے بارے میں رائے لی گئی تھی۔ چنانچہ *ایف نائن پارک* کا انتخاب کیا گیا۔ مقام پر پہنچ کر مناسب جگہ چٹائیاں بچھائی گئیں اور نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ *دلچسپ متنوع سرگرمیاں:* عزیز ساتھیوں کی آراء اور دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ایک طرف *کرکٹ میچ* زور و شور سے جاری تھا تو دوسری طرف عمر و نسل کی قید سے آزاد چند بچے بوڑھے *فٹ بال* کھیلنے میں مصروف تھے۔یہی نہیں بلکہ *بیڈمنٹن* کے شائقین نے اپنا یہ شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کیا۔غرض کیف و مسرت کا ایک عجب سماں برپا تھا۔ *لپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا* *ہے خوں گرم رکھنے کا یہ ایک بہانہ* بندہ کا کہنا ہے کہ یہ آوٹ ڈور ایکٹیویٹی نہ صرف خوں گرم رکھنے کا ایک موزوں بہانہ تھی بلکہ عزیز طلباء کے اندر خدمت، بھائی چارہ،سپورٹس مین شپ اور باہمی تعاون کے جذبات ابھارنے میں بھی ایک سنگ میل ثابت ہوئی۔ *دیگر انتظامات:* ان سرگرمیوں کے بعد کچھ کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔ موسم سرما کی مناسبت سے ساتھی مالٹوں سے بھی دوران کھیل لطف اندوز ہوتے رہے۔ *روانگی:* نماز ظہر سے قبل ہی روانگی کی تیاری شروع کر دی گئی تاکہ بروقت واپسی ہو۔ *اختتام سفر:* سفر کا اختتام اللہ رب العزت کی بابرکت ذات کے شکر کے ساتھ ہوا جس کی توفیق سے ہمیں یہ قیمتی لمحات عنایت ہوئے جو زندگی کی کتاب پر ہمیشہ نقش رہیں گے۔ *الحمد للہ الذی بنعمته تتم الصالحات*🌺
❤️ 👍 😮 🙏 51

Comments