
البرہان حلقاتِ سیرت
11.8K subscribers
About البرہان حلقاتِ سیرت
Your gateway to learning and living the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ. Join us for insights, teachings, and reflections on the blessed life of the Prophet (SAWW). Contact us on WhatsApp at: +923001733728
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

قرآن و سنت سے ماخوذ درود شریف پڑھنے کے کچھ فوائد کی ایک اجمالی فہرست ۱-آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پردرودپڑھنا گناہوں کاکفارہ ہے ۲:اعمال کاتزکیہ ہے ۳:درجات کی بلندی ہے ۴:گناہوں کی مغفرت ہے ۵:اُحدپہاڑ اورایک قیراط کے بقدر ثواب لکھا جاتا ہے ۶:ترازو اجر و ثواب سے بھر جاتاہے ۷:دنیا و آخرت کے تمام امور کی کفایت ہے ۸:غلام آزاد کرنے سے زیادہ فضیلت ہے ۹:قیامت کی ہولناکیوں سے نجات ہے ۱۰:حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے لیے گواہی دیں گے ۱۱:اس کے لیے شفاعت واجب ہوجاتی ہے ۱۲:رضائے الٰہی کاحصول ۱۳:رحمت الٰہی کانزول ۱۴:اللہ کے غضب سے امان ملتی ہے ۱۵:عرش کے نیچے اس کے لیے سایہ ہوگا ۱۶:حوضِ کوثر سے سیراب ہوگا ۱۷:جہنم سے آزادی ۱۸:پل صراط سے پار ہونے میں آسانی ۱۹:صدقات کے قائم مقام ہے ۲۰:اس کی برکت سے مال بڑھتاہے ۲۱:سوسے زیادہ حاجتیں پوری ہوتی ہیں ۲۲:درود شریف پڑھنا عبادات میں سے ہے ۲۳:اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب عمل ہے ۲۴:مجالس کی زینت ہوتی ہے ۲۵:درود شریف فقر کو دور کرتا ہے ۲۶:زندگی میں تنگی دور کرتا ہے ۲۷:لوگوں میں ممتاز بناتا ہے ۲۸:درود پڑھنے والے کو نفع ہی نفع ہے اور پھر اس کی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو بھی نفع ہوتا ہے ۲۹:اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاقرب حاصل ہوتا ہے ۳۰:دشمنوں پر مدد حاصل ہوتی ہے ۳۱:حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوتی ہے ۳۲:مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے۔

ہر سنتِ حضرت پہ چل سر کے بل اے دل کر دے جو خدا تجھ کو قدر دان محمدﷺ خواجہ عزیز الحسن مجذوب

*نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے* *اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے* شاہ حکیم محمد اختر

رکھ کے لب اسمِ محمد سے ہٹاتا بھی نہ تھا جب مجھےنامِ نبی ٹھیک سے آتا بھی نہ تھا تھام لیتا تھا کوئی وقتِ ملاقات جو ہاتھ کیسا آقا تھا کبھی ہاتھ چھڑاتا بھی نہ تھا آپ ُاس کی بھی سُنا کرتے تھے پہروں باتیں وہ جسے پاس کوئی اپنے بٹھاتا بھی نہ تھا آپ ہی آپ اُترتے تھے ملائک کے ہجوم وہ عجب شاہ تھا دربار سجاتا بھی نہ تھا آپ پہلے ہی معافی اُسے دے دیتے تھے منتیں کر کے منانا جسے آتا بھی نہ تھا آپ کاندھوں پہ نواسے لیے چل پڑتے تھے گود میں جب کوئی بچوں کو اُٹھاتا بھی نہ تھا

سیدالایام ہے، سید الانبیاءﷺ پر درود بھیجیں💚

"زيِّنوا ليلة الجمعة بالصلاة على النَّبِيِّ ﷺ" ❤️

🟢🌟 الحمد للّٰہ 17 مئی بروز ہفتہ کو شیخوپورہ میں پہلی شب تزکیہ ہوئی جس میں *استاد محترم حضرت مفتی سید عدنان کاکاخیل صاحب* نے خود شرکت فرمائی۔ اس شب تزکیہ میں شیخوپورہ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی ساتھیوں نے شرکت کی❤️ 🔴🌙 اس شب تزکیہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں شیخوپورہ کے حلقات سیرت میں پڑھنے والے اکثر طلبہ کرام نے اپنے اساتذہ کرام کے ہمراہ شرکت کی💚 اللہ تعالٰی شیخوپورہ کو سیرت کے مقدس انوارات سے منور فرما دے 🤲🏻

*🟢🌙البرھان سیرت سرکلز* گوجرانوالہ کے ایک سیرت سرکل کے طالب علم محمد وقار حضور نبی کریمﷺ کا شجرۂ نسب سنا رہے ہیں❤️

۱۱ مئی ۲۰۲۵ کو فیصل آباد میں ایک بھرپور سیرت اساتذہ میٹ اپ منعقد ہوا جس میں ظہر سے عشاء تک متعدد سیشنز ہوئے۔ظہر سے عصر القدس ورکشاپ ہوئی جس میں سیرت سرکلز کے طلبہ کے ساتھ ساتھ شہر بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 250 کے قریب افراد نے شرکت کی۔عصر کے بعد فیصل آباد،جھنگ،شورکوٹ،جڑانوالہ سے تشریف لائے ہوئے اساتذہ سیرت سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تدریس کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر بات ہوئی جبکہ طلبہ سیرت کے ساتھ سیرت کی دوہرائی اور سیرت طیبہ کی عملی خدمت کے حوالے سے مذاکرےہوئے۔ مغرب کے بعد روحانی غذا کا بھرپور انتظام تھا کیفیات سے بھرپور ایک مجلس ذکر ہوئی اور قلوب اللہ جل شانہ کے نام نامی کی لذتوں سے آشنا ہوئے۔ ان متعدد سیشنز میں مرکز اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس سیرت کے مسؤول بھائی علی حمزہ،رکن مجلس شوری البرہان مولانا صہیب ضیاء صاحب (ساہیوال)اور البرہان ملتان سے تشریف لائے ہوئے مولانا سحبان تقی صاحب نے بات کی۔ اللہ تعالی اس میٹ اپ کا انتظام کرنے والے تمام مقامی ساتھیوں کو جزائے خیر عطاء فرمائیں۔اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور ایک ایک امتی تک سیرت طیبہ کا پیغام پہنچنے کا ذریعہ بنائیں