البرہان حلقاتِ سیرت
البرہان حلقاتِ سیرت
January 24, 2025 at 04:43 PM
*کارگزاری برائے سیرت سرکل آؤٹ ڈور ایکٹویٹی* *علاقہ:* ویسٹرج راولپنڈی *قبیلہ:* اسداللہ *شرکاء:* لگ بھگ 28 یہ بنیادی طور پر ایک سرکل کی ایکٹویٹی تھے، لیکن قریبی سرکل کے ایک استاد کو جب علم ہوا تو انہوں نے بھی اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ شمولیت کر لی۔ اسی طرح کچھ نوجوان اپنے ساتھ چند نئے دوستوں کو بھی لے آئے ۔ قبیلہ مسئول نے بمع ایک سینیئر ساتھی کے شریک ہوگئے ۔ یوں یہ ایک بھر پور ایکٹویٹی بن گئ۔ بعد از کرکٹ موسم کی مناسبت سے کنو پارٹی بھی ہوئ۔ اور پھر مسؤل بھائی نے ساتھیوں سے مختصر مگر پر اثر بات کی الحمدللہ چونکہ شرکاء صرف نوجوان تھے تو ان کا آپس میں فوری تعلق بن گیا۔ جو ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے وہ آپس میں بے تکلف ہوگئے ۔ ایک ساتھی جو کلاسز میں باقاعدگی سے نہیں آرہا تھا ۔ اس نے اپنے استاد کو کہا کہ اس کو علیحدہ سے وقت دیکر چھوڑے گئے اسباق پڑھا دیے جائیں کیونکہ وہ اب سیرت کو صحیح دل وجان سے مکمل کرنا چاہتا ہے ۔ اسی طرح ایک نئے ساتھی نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ سے کلاس میں بھر پور شرکت کا عزم کیا۔ 🎥 بھائی طلحہ ظفر
❤️ 👍 😂 🙏 72

Comments