البرہان حلقاتِ سیرت
البرہان حلقاتِ سیرت
January 27, 2025 at 03:50 AM
⭕ *_کارگزاری سیرت سرکل آئوٹ ڈور ایکٹیویٹی بتاریخ 19 جنوری بروز اتوار_* • *استاد: بھائی عبدالسمیع مغل* • *نائب استاد: بھائی حارث بشیر* • *کل تعداد*: 70 • آئوٹ ڈور کلاس : 50 🔹 *مہمان* قبیلہ مسئول (بھائی ریحان طاہر عباسی) قبیلہ سیرت مسئول (بھائی شفیق الرحمٰن) _بروز اتوار صبح تقریباً 10:15 پر جامع مسجد مدنی گلزارِ قائد سے ایوب نیشنل پارک کے لیے روانہ ہوئے۔_ ▪️ ایکسرسائز کے ذریعے ساتھیوں کو اپنے جسم کی فکر کرنا ہے اور اپنے اپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کی عملی مشق کروائی گئی ▫️ تمام ساتھیوں نے اپنے نقیبین کے ساتھ اپنے حلقوں میں بیٹھ کر اج کی ایکٹیوٹی کا مذاکرہ کیا نیز نقیبین نے گزشتہ فیز میں سیرت پڑھنے اور اب بطور نقبین خدمات سر انجام دینے کی کارگزاری بھی سنائی ▪️ اس کے بعد قبیلہ موصول بھائی ریحان طاہر عباسی اور سیرت مسئول بھائی شفیق الرحمٰن نے سیرت کی سہمیت اور مغربی تہذیب پر ساتھیوں سے بات کی 🟢 ابھی ہماری ایکٹیوٹیز جاری تھی کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایوب پارک میں ہی البران راولپنڈی مرکز اڈیالہ روڈ سے تشریف لائے ہوئے شباب کے مربعین سے ملوا دیا بندہ کا دل انہیں دیکھ کر بہت باغ باغ ہوا اور ان سے درخواست کی کہ ہمارے ان ساتھیوں کے اگے شباب کا مکمل نظم رکھیں اور پریزنٹیشن دیں شباب کے ساتھیوں نے اپس میں مذاکرے کے بعد ایک ساتھی کی تشکیل کی جنہوں نے بہت احسن انداز میں ساتھیوں کے سامنے در حاضر کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ دور میں البرہان کے زیر تحت شباب کا کورس اور اس کی ضرورت کو نوجوانوں کے سامنے رکھا اور کچھ ایکٹیوٹی بھی کروائی 🟣 اس کے بعد ہم نے ایک سنت ڈش بنائی جس میں کھجوروں کو پانی میں بھگو کر نرم کیا جاتا ہے جب وہ نرم ہو جائیں تو ان کو زیتون کے تیل میں گوندھا جاتا ہے پھر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے یہ بہت ہی ذائقہ دار اور بہترین مرکب بنتا ہے جسے اللہ کے نبی علیہ الصلوۃ والسلام پسند فرمایا کرتے تھے 🔵 اس کے بعد اطفال کے درمیان دوڑ کا مقابلہ کروایا جس میں دو ساتھی اول آئے اگلی کلاس میں انکیں انعامات دیے جائیں گے ▪️3 ساتھی جنہیں مکمل نظم کی پابندی کرتے پایا انہیں بھی اگلی کلاس میں انعامات دیے جائیں گے نظم 👇🏻 ہم نے جس جن ساتھیوں کی جس گاڑی میں جس موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے تشکیل کی تھی واپسی پر بھی انہی کے ساتھ انے کا کہا گیا تھا جس گروپ میں تشکیل کی تھی اپنے گروپ کے ساتھ رہنے اور مربی سے الگ نہ ہونے کا کہا گیا تھا ہم نے دیکھا کہ ساتھیوں کو اس پر عمل کرتے ہوئے بھی مشکل ارہی ہے کیونکہ بہت سے ساتھی ایک دوسرے کے دوست تھے اور ہم نے انہیں لگ کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے نظم کی پابندی کی۔ 🔻 اس کے بعد وہیں پر کلاس کا لیکچر ہوا ساتھیوں سے سوالات لیے گئے اور ان کے جوابات دیے گئے پھر نماز ظہر ادا کر کے ساتھیوں کے اکرام میں دوپہر کے کھانے کے لیے چکن پلاؤ اور چائے کا انتظام کیا گیا تھا کھانا کھانے کے بعد انہیں کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنائی اس کے بعد ہم مقام کے لیے روانہ ہوئے *اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام کی مبارک زندگی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے جو لوگ کوشاں ہیں ان کی صف اول میں شامل فرمائے*
❤️ 👍 🙏 😮 46

Comments