• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
January 28, 2025 at 08:19 AM
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قسم دے کر پوچھا کہ کیا وہ اس سے محبت کرتی ہے؟ بیوی کہنے لگی: نہیں! یہ بات کسی طرح عمر رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو آپ نے اس عورت کو بلا بھیجا اور پوچھا : ”تم ہی وہ عورت ہو جو اپنے خاوند کو کہتی ہے کہ میں تم سے محبت نہیں کرتی؟!“ وہ عورت کہنے لگی : ”اس نے مجھے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا تھا، تو کیا میں جھوٹ بول دیتی؟!“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ”ہاں! جھوٹ بول دیتی۔ اگر تم میں سے کوئی عورت اپنے خاوند کو ناپسند کرتی ہو تو اس کا اظہار نہ کیا کرے، کم ہی گھر ہیں جو محبت پر استوار ہوتے ہیں، لوگ تو اسلام اور احسان کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔“ (مساوئ الأخلاق للخرائطي : ١٧٨، صحيح)
❤️ 👍 😢 👊 👎 💐 💓 💦 💯 60

Comments