• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر • WhatsApp Channel

• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •

7.2K subscribers

About • سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •

ذكر السخاوي أنه وُجد هذا البيتان بخط الإمام النووي: أموت ويبقى كلُّ ما قد كتبتُه، فيا ليت من يقرأ كتابي دعا ليا لعل إلهي أن يمنّ بلطفه، ويرحم تقصيري وسوء فعاليا امام السخاوی نے ذکر کیا ہے کہ یہ دو شعر امام نووی کے ہاتھ کی تحریر میں پائے گئے میں مر گیا تو جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ باقی ہے، کاش جو میری کتاب پڑھے میرے لیے دعا کرے۔ شاید میرا خدا اپنی مہربانی سے نوازے اور میری کوتاہیوں اور برے اعمال پر رحم فرما دے۔ https://wa.me/966582206168 *♻️ شارکوا معنا بالنشر والأجر*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 10:39:27 AM

انا لله وانا اليه راجعون ان لله ما اخذ وله ما اعطى وكل شيء عنده باجل مسمى فلتصبر ولتحتسب اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله اللهم ادخله الجنه الفردوس الاعلى.

😢 🤲 😭 👍 💦 😂 🙏 38
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 9:12:40 AM

أستاذ الأساتذة فضيلةالشیخ ابو عمار عمر فاروق السعيدى حفظہ اللہ کے برادر اصغر اور ہمارے ہردلعزیز دوست فضيلةالشیخ عمار فاروق السعيدى کے چچا جان معروف محقق عالم دین فضيلةالشیخ ابو حمزه پروفیسر سعید مجتبی السعیدی وفات پاگئے۔ إنا للہ وانا الیہ راجعون

😢 🤲 ❤️ 😭 🥀 ❤‍🩹 💧 😞 62
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 2:36:36 PM

ایک اور عالم دین چل بسے، مولانا سعید مجتبیٰ سعیدی ۔۔ حفظہ اللہ سے رحمہ اللہ ہوگئے۔ یہ علما لوگ بھی مگر اس قبیلے سے ہوتے ہیں جو جاکے بھی نہیں جاتے، یہ اپنے پیچھے اچھی یادیں، اور اپنی زندہ تصانیف یعنی ہزاروں شاگرد اور اپنی اولادیں چھوڑ جاتے ہیں، عام لوگوں کے برعکس ان کی اولادیں ان کی کتابیں ہوتی ہیں، جو تا دیر لوگوں کے مطالعے اور مشاہدے میں رہ کر خلق خدا کی رہنمائی کرتی ہیں۔ یہ قبر میں آسودہ ہوتے ہیں مگر ان کے لکھے لفظ دلوں میں جگمگاتے رہتے ہیں، لوگ ان کی کتابوں سے باتیں کرتے ہیں،ان کے لکھے لفظ اندھیرے میں ڈوبے لوگوں کے لیے روشنی اور محتاجوں کے لیے مدد بن جاتےہیں، ان کا نام حدیث سے جڑ جاتا ہے، لوگ نبی کی حدیث پڑھتے ہیں اور پھر ان کی کتاب سے اس کا مطلب اور مفہوم سمجھتے ہیں، یہ قبر میں ہوکر بھی اپنی تصانیف سے مردہ دلوں کو زندگی دیتے ہیں، ان کے ضمیر چمکاتے اور ان کے دلوں کو سکون آشنا کرتے ہیں۔ ایسی زندگی کو موت کوئی گزند نہیں پہنچا سکتی۔ پچھلے دنوں،ایک شب میں نے ابوالکلام آزاد کی غبار خاطر ڈاؤنلوڈ کی اور پڑھنے لگا، ابوالکلام اپنی چائے ،اپنے گلمرگ، لاہور سے جاتے ہوئے ہونے والے انفلوئنزا اور اپنی سیاسی اور دل کی باتیں کہنے لگے، کہاں پچھلی صدی میں ان کے دل میں آئے خیالات اور کہاں آج کے عہد میں جیتا میں، مگر وہ موجود تھے، بات کہتے تھے، دل کا حال کہتے تھے ، میں پڑھتا تھا اور سنتا تھا، تو یہ علما ہوتے ہیں، یہ اہل علم اور اہل قلم ہوتے ہیں، موت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، خدا نے ان کو آئندہ عہدوں میں سانس لینے کی صلاحیت اور طاقت بخش رکھی ہوتی ہے۔ یہ جیتے ہیں، ہر عہد میں اپنی بات کہتے ہیں، رہنمائی کرتے اور اجر سمیٹتے ہیں۔ اسی قبیلے کا ایک اور فرزند چل بسا، ہاں یہ ضرور ہے کہ مزید استفادے اور مزید نیکیوں کا در بند ہوگیا مگر جاری نیکیاں جاری رہیں گی،کہہ دیا گیا اور لکھ دیا گیا محفوظ رہے گا۔ اسے حیات جاوداں کہتے ہیں،اسے قابل رشک زندگی اور قابل رشک موت کہتے ہیں۔ اللہ قبیلے کے ہر فرد اور ہر فرزند پر رحم فرمائے۔ #یوسف_سراج

❤️ 😢 ♥️ 14
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 12:52:58 PM

شیخ مقبل بن ہادی الوادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "سلفی خواتین سرخ سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔" (الإمام الألمعي : 248)

❤️ 👍 🌸 💞 🥹 🫶 37
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/25/2025, 7:35:56 PM

حرم میں اپنی تسجیل کیسے کریں؟؟ https://help.qm.edu.sa/

👍 ❤️ ♥️ 8
Video
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 1:13:58 PM

إنا لله وإنا إليه راجعون۔ اللهم اغفر له وارحمه، وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس، وأبدله دارًا خيرًا من داره، وأهلًا خيرًا من أهله، وأدخله الجنة، وأعذه من عذاب القبر وعذاب النار۔ علماء کا اٹھ جانا ایسا شگاف ھے جسکو پر نہیں کیا جا سکتا۔ تمام دوست احباب مشائخ سے خصوصی خصوصی دعاوں کی درخواست ھے۔ (شیخ صاحب رحمة اللہ علیه رشتے میں ھمارے چچا جان لگتے ہیں۔)

Post image
😢 🤲 ❤️ 🙏 🩸 😂 😭 🥹 🥺 57
Image
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 3:24:04 PM

نستعلیق و نفیس طبیعت، نرم و شفیق مزاج پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدیؒ علم و عمل کا درخشندہ ستارہ دنیا فانی ہے، مگر کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے علم، اخلاق، اور خدمت کی بدولت دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی رحمہ اللہ بھی انہی نایاب شخصیات میں شامل تھے، جنہوں نے علم کے میدان میں ایک روشن مثال قائم کی۔ چند دن قبل شیخ محترم کراچی تشریف لائے تقریبا ایک دن شیخ کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ایسا محسوس ہوا جیسے برسوں کا تعلق ہو، جیسے کوئی شفیق بزرگ ہو جو اپنے علم و عمل سے دلوں کو مسخر کر لیتا ہے۔ شیخ محترم کی گفتگو میں ایسی مٹھاس اور محبت تھی کہ لمحوں میں اجنبیت ختم ہو گئی۔ وہ ایک صاحبِ دل، صاحبِ علم، اور حقیقی معنوں میں ایک معلم تھے۔ ان کی علمی خدمات کا دائرہ وسیع تھا۔ کئی کتابوں کے مصنف، درجنوں شاگردوں کے مربی، اور سینکڑوں دلوں میں علم و تقویٰ کی روشنی بکھیرنے والے اس عظیم عالم کی جدائی بلا شبہ ایک بڑا علمی خسارہ ہے۔ ان کی تحریریں ہمیشہ علم کے متلاشیوں کے لیے چراغ راہ بنیں گی اور ان کے اخلاص و للہیت کی خوشبو ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ آج وہ ہم میں نہیں رہے، مگر ان کی یادیں، ان کی باتیں، ان کے سکھائے ہوئے اسباق ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین از قلم/ مولنا عبدالعظیم حسن زئی حفظہ اللہ

❤️ 🤲 😢 ♥️ 🌼 👍 26
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/26/2025, 2:36:50 PM

ایک دیا اور بجھا اور بڑھی تاریکی ۔۔۔ تحریر ۔رضا اللّه خالد ظہیر پروفیسر (ر) سعید مجتبیٰ سعیدی کا شمار ناصرف منکیرہ بلکہ ضلع بھکر کے انتہائی معتبر مذہبی سکالروں اور قدآور شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ مسلک اہل حدیث کی آسمان قامت شخصیت تھے اس حوالے سے آپ پاکستان کے علاوہ بھی کئی ممالک میں ضلع بھکر کی شناخت تھے آپ 7 ستمبر 1957 کو معروف عالم دین اور اہل حدیث مسلک کی پہچان مولانا عبدالعزیز سعیدی کے گھر پیدا ہوئے۔ پروفیسر (ر) سعید مجتبیٰ سعیدی نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ سے ہی حاصل کی۔ دینی تعلیم کے حصول کے لیے جلال پور پیروالہ ضلع ملتان تشریف لے گئے جہاں شیخ الحدیث استاد العلماء مولانا ابویحئی سلطان محمود محدث جلال پوری نے اپنی علم کی سبیل کھول رکھی تھی ان سے فیض یاب ہوتے رہے۔ آپ نے اپنی دینی تعلیم کی بنیاد و تکمیل انہی سے کی۔ بعدازاں مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مرکزی دانشگاہ "الجامعہ السلفیہ" فیصل آباد گئے وہاں بھی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ مزید دینی تعلیم کی پیاس بجھانے کے لیے اور اعلی دینی تعلیم کے حصول کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامیہ یونیورسٹی "الجامعہ الاسلامیہ" مدینہ المنورہ، سعودی عرب پہنچ گئے۔ وہاں "کلیتہ الحدیث الشریف والدراسات الاسلامیہ" میں مسلسل چار سال تک زیر تعلیم رہ کر حدیث، علوم حدیث اور عربی لغت میں مکمل دسترس حاصل کی اور فارغ التحصیل ہوئے۔ 1983 میں وہاں سے ہی بی۔اے کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور وطن واپس آگئے۔ مدینہ منورہ سے واپسی پر "جامعہ لاہور اسلامیہ" گارڈن ٹاؤن لاہور میں چھ سال تک مدارس علوم عربیہ، نائب شیخ الحدیث اور نائب مفتی کی حیثیت سے علمی خدمات انجام دیتے رہے اور علمی و دینی حلقوں میں متعارف ہوئے۔ اس دوران "المحھد العالی الشریعتہ والقضا" میں عدالتوں کے ججوں اور وکلاء کو اسلامی فقہ و اسلامی قانون کی تعلیم دیتے رہے۔ ساتھ ساتھ 1987 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے عربی اور 1988 میں ایم۔اے اسلامیات کے امتحان پاس کیے۔ آپ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کا امتحان پاس کر کے 1990 میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک پولی انسٹیٹیوٹ لیہ میں بطور لیکچرار تعینات ہوگئے۔ آپ اسلامیات اور عربی پڑھاتے رہے کیوں کے آپ کو ان پہ عبور حاصل تھا۔ بطور اسسٹنٹ پروفیسر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ دوران سروس بھی مزید تعلیم کا حصول جاری رکھا اور 2007 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ آپ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک پولی انسٹیٹیوٹ لیہ کے علاوہ گورنمنٹ کالج آف کامرس منکیرہ میں بھی کافی عرصہ تک تعینات رہے۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی نے اپنی 27 سالہ سروس سے 6 ستمبر 2017 کو 60 سال کی عمر میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک پولی انسٹیٹیوٹ ضلع لیہ سے ریٹائرمنٹ حاصل کی۔ آپ ایک ملنسار، ہنس مکھ، سادہ طبعیت، خوش اخلاق اور اعلی درجے کے شریف النفس انسان تھے ۔ آپ کی مذہبی حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں جن کو الفاظ میں بیان کرنا نا صرف مشکل بلکہ نا ممکن ہے۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی نے درجنوں کتب لکھیں اور ان کی قلم کی سبیل سے کئی طلبہء و اہل اسلام مستفید ہو رہے ۔ آپ کی کتابوں کے نام تو مجھے نہیں آتے مگر اتنا پتہ ہے کہ اگر ان کی نام لکھے جائیں تو ان کے لیے ایک الگ مضمون تیار ہو جائے گا۔ مولانا سیف اللہ خالد مرحوم امیر مرکزیہ ضلع بهكر کا اور پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی کا آپس میں بہت پیار اور محبت تھی ۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ تھل دھرتی اور جماعت ان پر ان دو شخصیات کے بے شمار احسانات ہیں ۔۔۔ ایک بات یہاں شئیر کرنا لازمی سمجھتا ہوں کہ آپ نے "مناسک حج" کے عنوان سے ایک کتابچہ لکھا جسے کویت حکومت نے شائع کرکے دوران حج تمام حاجیوں میں مفت تقسیم کروایا۔ آپ کو کتاب دوستی اور مطالعے سے عشق تھا یہی وجہ ہے کہ آپ کی ذاتی لائبریری میں سینکڑوں کی تعداد میں کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔ جس میں فقہ کی تقربیاً تمام کتب موجود ہیں۔ آپ مسلکی تعصب سے بلکہ پاک ہیں اور یہ آپ کے اہل علم ہونے کی دلیل ہے۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی کی زندگی کے حوالے سے بےشمار ایسے واقعات ہیں جو آپ کے لیے، آپ کے مسلک، آپ کے علاقہ کے لیے اعزاز ہیں۔ مگر میں یہاں دو واقعات آپ کو سناتا ہوں۔ پہلا۔۔۔۔۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر جامعہ مسجد ابرائیمی سیالکوٹ میں خطبہء جمعہ دیتے ہیں۔ وہ 2007 میں بیرون ملک دورے پر گئے ان کی عدم موجودگی میں خطبہء جمعہ کے لیے کئی اہل علم و بلند پایہ سکالروں کے نام زیر غور رہے۔ مشاورت سے یہی فیصلہ ہوا کہ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی ان کی عدم موجودگی میں خطبہء جمعہ دیں گے۔ یہ بات آپ کے لیے اعزاز ہے۔ دوسرا۔۔۔۔۔آپ کی دینی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئےسعودی حکومت نے آپ کو دعوت دے کر بلوایا اور امام کعبہ سے ملاقات کروائی۔ یہ ملاقات طویل ملاقات تھی جس میں دینی حوالے سے خصوصی گفتگو ہوتی رہی۔ یہ بھی یقیناً اعزاز ہے۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی صحافت سے بھی منسلک رہے ہیں اور روزنامہ وائس آف بهكر سمیت کئی قومی اخبارات، ماہانہ رسالوں میں آپ کی علمی کاوشیں شائع ہوتی رہیں۔ ان کے ناموں کی بھی ایک طویل لسٹ ہے۔ آپ نے نثر کی کتب کے ساتھ ساتھ شاعری میں بھی طبعہ آزمائی کی۔ اس حوالے سے آپ کا کافی سارا مواد منظوم کی شکل میں بھی موجود ہے۔ جو قابل ذکر ہے اور کسی بھی مذہبی سکالر کی ایک منفرد کاوش ہے ۔۔۔ آج ضلع بهكر سوگوار ہے کہ علم کا چراغ ۔ایک عالم با عمل سے تھل دھرتی محروم ہو گئی ۔۔۔ اللّه کریم سعیدی صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطاء فرماتے ۔۔۔آمین

😢 ❤️ 🤲 ♥️ 👍 20
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/25/2025, 7:36:56 PM

جن احباب کو سمجھنے میں مشقت تھی انکے لیے اردو میں رہنمائی کی گئ ھے۔

👍 ❤️ 🙏 10
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
2/25/2025, 2:45:36 PM

https://help.qm.edu.sa/

❤️ 2
Video
Link copied to clipboard!