• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
January 29, 2025 at 06:42 AM
"نمازوں کی اہمیت" مولانا محمد صادق خلیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں : نمازوں کی باجماعت ادائیگی میں سستی سے خود کو بچانا ہو گا بلکہ اگر اس حکمت کا اظہار کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ تمہارے خاندانی، معاشرتی اور تمدنی اختلافات کا واحد حل نمازوں کو ان کے اوقات کے مطابق اسی کیفیت کے ساتھ ادا کرنا ہے، جس کیفیت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ و سلم ادا فرماتے رہے، اچھی طرح سمجھ لیں نمازوں کی ادائیگی میں باقاعدگی رزق میں برکت کا باعث ہے اور دشمنوں کے خلاف مہلک ہتھیار ہے اور شیطان مردود کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینے کا واحد حل ہے، اور ظاہری جسم کی پاکیزگی اگر غسل اور وضو سے ہے تو دل کی پاگیزگی نمازوں کی ادائیگی میں ہے اور کیا یہ حقیقت نہیں کہ نمازوں کے اوقات میں نمازوں کا ادا نہ کرنا اور دنیوی امور میں الجھے رہنا اللہ تعالی کے عذاب کو دعوت دینا ہے اور اطمینان قلب کی دولت چھن جانے کا خدشہ ہی نہیں بلکہ یقین ہے. 📚 (تفسیر اصدق البیان : 1/ 533- 534)
❤️ 👍 ♥️ 🤲 😢 31

Comments