• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
January 30, 2025 at 07:05 AM
`کی یہ روش!! No Need, No thanxs` * بالعموم ھمارے معاشرے میں کوئی کسی کا شکریہ ادا کرے تو کہا جاتا ھے No need, یا No thanx، یہ روش درست نہیں۔ مراد یہ کہ ہلکی چیز تھی، معمولی کام تھا، اس لیے شکریہ ادا کر کے خود کو زحمت نہ دو۔ جبکہ شکریہ ادا کرنے کا مطلب اسکی نیکی کا معترف ھونا یا اسکا احسان مند ھونا ھے۔ اور کلمہ شکریہ اسکو اس نیکی کے بدلے دعا خیر سے نوازنا ھے۔ * آپ علیہ السلام والتسلیم نے فرمایا: - مَنْ لمْ يَشْكُرْ القَلِيلَ لمْ يَشْكُرْ الكثيرَ، ومَنْ لمْ يَشْكُرْ الناسَ لمْ يَشْكُرْ اللهَ، والتَّحَدُّثُ بنعمةِ اللهِ شُكْرٌ، > جو چھوٹی نعمت کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ بڑی نعمت کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا۔ اور جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔ اللہ کی نعمتوں کا ذکر کرنا شکر گزاری ہے۔ معلوم ہوا کام چھوٹا ھو یا بڑا، ضرورت زیادہ ھو یا تھوڑی، بھائی ھو یا دوست جو کوئی بھی ھو اسکو کلمہ خیر(شکریہ/ جزاکم اللہ خیرا) کہنے سے ہاتھ مت کھینچیں، ضرور کہیں۔ یہ صرف کلمہ خیر نہیں بلکے دعا ھے۔ اور اپنے بھائی کیلئے دعائے خیر کرنا گویا خود کیلئے بدرجہ اتم خیر طلب کرنا ھے۔ (مفھوم الحدیث) اس لیے کبھی بھی اس سے مستغنی نہ ہوں۔ اور نہ ہی کسی دوسرے کو کلمات تشکر کہنے سے روکنا چاہیے۔ اور سب سے زیادہ شکریہ کا حقدار رب الوحد القھار ھے۔ پھر اس کے بعد درجہ بدرجہ۔ فائدہ/ کسی دانا نے بطور نصیحت کہا کہ اگر خوشی، شادمانی، فراخی، جمیع اقسام کی نعم سے لطف اندوز ھونا چاہتے ھو تو ایک جملے میں کہوں گا۔ *سراپا شکر ھو جا، سراپا سوالی ھو جا* > ہر وقت کلمات شکر ادا کر > ھما وقت (اللہ سے) مانگا کر (مفھوم الاحادیث) کتبه/ عبدالرحمن السعیدي
❤️ 👍 ♥️ 💖 💓 😮 🤲 64

Comments