• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
February 1, 2025 at 09:00 AM
صحبت صالح انسان کو کس طرح صالح بناتی ہے، اور صحبت طالح طالح، اس کا ایک نمونہ اس کتاب کے سبب تالیف میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شیخ محمد خلیل ہراس ایک زمانے میں شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے کٹر دشمن تھے، شیخ الاسلام سے اسی طرح نفرت کرتے تھے جیسے عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو قبل از قبول اسلام اسلام سے دشمنی اور نفرت تھی۔ جب دکتوراہ کے مرحلہ میں پہنچے، تو شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر رد کو اپنے رسالے کا موضوع بنایا، جس وجہ سے شیخ الاسلام کی کتابیں پڑھنی پڑیں، مسلسل کئی ماہ تک جب ان کی کتابوں کا مطالعہ کیا تو دل کی دنیا بدل گئی، اور ان کے معتقد ہو گئے۔ کہنے لگے کہ اب تک میں نے اسلام کو سمجھا ہی نہیں تھا، اب اصل اسلام سمجھ میں آیا ہے۔ وہی شخص جو شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر رد لکھنا چاہ رہا تھا اب ان کے دکتوارہ کے رسالے کا عنوان بدل گیا، اور یہ کتاب وجود میں آئی: ابن تيمية السلفي ... يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك (فاروق عبداللہ نراین پوری)
❤️ 👍 ♥️ 🌼 💓 💝 😊 🤲 45

Comments