
Science ki Duniya سائنس کی دُنیا
January 21, 2025 at 02:48 PM
ایک منٹ میں دل خون پمپ کرتا ہے = 5 لیٹر
اس میں سے 20 فیصد گردوں کو جاتا ہے = یعنی 1 لیٹر
اس 1 لیٹر میں خون کا مائع حصہ (پلازمہ 60 فیصد) = 600 ملی لیٹر
اس 600 ملی لیٹر میں سے پروٹین وغیرہ گردوں میں فلٹر ہونے نہیں جاتے تو انہیں نکال کر پیچھے بچا = 120 ملی لیٹر
یعنی ایک منٹ میں خون کا 120 ملی لیٹر حصہ گردوں میں جاتا ہے۔
تو اگر یہ 120 ملی لیٹر پورا کا پورا ہی پیشاب کی صورت میں آجائے تو مطلب "120 ملی لیٹر فی منٹ" پیشاب بنے گا۔
اور ایک دن میں 1440 منٹ ہوتے ہیں تو پورے دن میں =
120ملی لیٹر × 1440
جو کہ ہوگا 172 لیٹر، یعنی اس حساب سے ایک دن میں 170 لیٹر کے قریب پیشاب آئے گا۔ !!!
لیکن چونکہ گردے 99 فیصد پانی اور نمکیات واپس کر دیتے ہیں، یعنی صرف 1 فیصد ہی پیشاب کی صورت میں آئے گا
تو 172 لیٹر کا 1 فیصد ہوتا ہے 1.72 لیٹر یعنی تقریبا 2 لیٹر۔۔۔
___________________________________________
تصویر میں نظر آنے والی دوائی furosemide ہے جو diuretics کی قسم loop diuretics میں شامل ہے اور کافی تیز ہے۔ کوئی بھی دوائی خود سے استعمال مت کریں، یہ نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔۔۔
#وارث_علی
❤️
👍
🩵
22