MADARIS NEWS - مدارس نیوز
January 27, 2025 at 03:18 AM
#ابوظہبی کے اس مقابلے کی تیاری کے لئے #خصوصی کوچنگ ٹپس اپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ محترم قارئین اس پوسٹ میں ان شآء اللہ ابوظہبی کے عالمی مسابقہ تلاوة القران کے بارے میں معلومات اورتیاری کے لئے اہم کوچنگ ٹپس آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں تاکہ ابھی سے بچوں کی تیاری شروع ہو جائے ۔ #مسابقہ کا نام : جائزة التحبیر لتلاوة القران الکریم #ملک و میزبان : ابوظہبی ( متحدہ عرب امارات ) شیخ زید بن سیف ( وزیر داخلہ ابوظہبی ) #مسابقہ کی نوعیت : آن لائن انٹرنیشنل #مسابقہ کا ٹائم لائن : فروری 2025 #مسابقہ : حسن تلاوت #مسابقہ کیںکیٹگریز : (نمبر 1. (10 سال سے کم عمر بچے / بچیاں ) نمبر 2. (10 سال سے بڑے عمر نوجوان) نمبر 3. (10 سال سے زیادہ عمر بچیاں ) #انعامات : ہر کیٹگری میں اول انعام 30,000 درہم دوئم انعام : 20,000 درہم سوئم انعام : 10,000 درہم #اہم۔ کوچنگ ٹپس #ابوظہبی_مسابقہ : جائزہ التحبیر ابوظہبی چونکہ حسن تلاوت ( مقابلہ حسن تلاوت) کا مقابلہ ہے ۔ اس لئے کوشش کیجئے کہ مجود انداز ( مشق انداز جیسے مصری قراء محافل میں پڑھتے ہیں ) میں تلاوت کی تیاری کی جائے ۔ حالانکہ مرتل انداز ( جیسے مشاری راشد کا انداز ) میں اگر بچہ پرفکٹ ہو اور بہت خوبصورت لہجہ ہو تو تلاوت بھیج سکتے ہیں ۔ #تیاری کا طریقہ کار: ۔ 👈 تیاری ایسی شروع کیجئے کہ ابھی سے ایک منٹ ، دو منٹ ، 3 منٹ ، 4 منٹ کی ویڈیو تلاوتیں ریکارڈ کیجئے ۔ ان شآءاللہ رمضان تک کافی تلاوتیں اپ کے پاس موجود ہوگی۔ ان تلاوتوں کو اپنے اساتذہ کرام کو سنائے ۔ اور غلطیاں دور کیجئے ۔ اب ان میں جو بہترین کلپس ہو ان کو الگ کیجئے۔ اور جوں ہی رجسٹریشن شروع ہوگی آپ ان میں فورا شرکت کرے۔ کیونکہ کبھی کبھی عین وقت پر بندے کا گلہ کام نہیں کرتا یا کوئی بھی مسئلہ ہو سکتا ہے ۔ تاکہ اپ کو اس وقت دشواری نہ ہو ۔ 👈اس کے علاوہ یہ معلومات اور ڈاکومینٹس پہلے سے اپنے پاس تیار رکھیں۔ 1. مکمل تعارف ( نام ، ولدیت ، تاریخ پیدائش ، وغیرہ) 2. بچے / بچی کا فارم " ب " 3. پاسپورٹ ( اج کل پاسپورٹ بنانے میں کافی وقت لگتا ہے اسی لئے ابھی سے ایپلائی کیجئے۔ انٹرنیشنل مقابلوں میں شوق رکھنے والے احباب پاسپورٹ ہر وقت تیار رکھیں ) ۔ 5. سرپرست ( والد ، والدہ ، بھائی ، بہن کوئی بھی ) کا بینک اکاونٹ بنا ہوا ہو۔ 6. سرپرست کا پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور تصاویر۔ سرپرست کا پاسپورٹ بھی ہر وقت تیار ہونا چاہئیے۔ 10 ۔ gmail adreas ( ای میل ایڈریس ) ۔ اپنا ایک آفیشل ایںمیل ایڈریس بنائے رکھیں۔ ہمارے اکثر بچے اس وجہ سے رہ جاتے ہیں کہ پہلے مرحلے میں سلیکٹ ہو جاتے ہیں لیکن پاسپورٹ اور باقی ڈاکیومنٹس تیار نہیں ہوتے جس کی وجہ سے رہ جاتے ہیں ۔
❤️ 👍 🤔 13

Comments