Voice Of Mianwali - آواز میانوالی نیوز
Voice Of Mianwali - آواز میانوالی نیوز
February 4, 2025 at 12:48 PM
*تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کی کاروائی* *پکار 15 پر جھوٹی کال کرکے چوری کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج* 1 فروری کی شام کو پکار 15 پر عیسیٰ خیل کے رہائشی محمد ممتاز ولد عبد الرحمن شخص نے اپنے بیٹے کے موبائل نمبر سے کال کرائی کہ انکے گھر میں چوری ہوگئی ہے اور نامعلوم چور طلائی زیورات ( ٹکا، نتھ) وزنی 8 ماشے اور 60 ہزار روپے نقد چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تھانہ عیسیٰ خیل پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو محمد ممتاز خود موقع سے غائب ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کی تو حالات مشکوک پائے گئے۔ تھانہ عیسیٰ خیل پولیس نے محمد ممتاز سے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ طلائی زیورات اور رقم اس نے پہلے چوری کرلیے تھے اور گھر والوں کو مطمئن کرنے کیلئے گھر کا سامان بکھیر کر چوری کا ڈرامہ رچایا اور پکار 15 پر جھوٹی کال کی تھی۔ تھانہ عیسیٰ خیل پولیس محمد ممتاز ولد عبد الرحمن کو حراست میں لیکر پکار 15 پر جھوٹی اور بے بنیاد کال کرنے پر 29 ٹیلی گراف ایکٹ 1985 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 182/427 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ *ترجمان میانوالی پولیس*
😂 👍 😢 9

Comments