
Voice Of Mianwali - آواز میانوالی نیوز
8.5K subscribers
About Voice Of Mianwali - آواز میانوالی نیوز
چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029Va7dIaU72WTwTi2FKm3N پورے ضلع سے صرف اہم خبریں اور اپ ڈیٹس فراہم کرنے والی سب سے بڑی اور کوالٹی نیوز سروس. فیس بک پیج۔ https://www.facebook.com/VoiceOfMianwali
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ریسکیو آپریشن ۔۔۔ دو دن قبل موچھ نہر پر ڈوبنے والے خوبصورت نوجوان اللہ رحم ولد مختیار سکنہ پٹی والا، کلور کوٹ بھکرکی لاش ہیڈ پکہ میانوالی پر مل گئی ۔ لاش پوسٹ مورٹم کے بعد ورثا کے حوالے ۔


ایران کا اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کی شہادت، 320 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ۔ اقوام متحدہ میں ایران کے ایلچی امیر سعید کا کہنا ہے کہ حملوں میں اعلیٰ افسران اور زیادہ تر عام شہری مارے گئے۔ سعید کے مطابق، امریکہ اس میں شریک ہے: "ان جرائم کی مدد اور اہل بنا کر، وہ نتائج کی پوری ذمہ داری کا اشتراک کرتے ہیں۔" رائٹرز کی رپورٹ


میانوالی ۔ کل ڈاکٹر عاطف جس کی ہونڈا سوک کار ریلوے لائن پر پھنس کر تباہ ہوگئی اس پر ریلوے ایکٹ کامقدمہ درج۔ کار کھڑی کرکے سواریوں کی زندگی خطرے میں ڈالی۔ ایف آئی آر یاد رہے کل مذکورہ کار علامہ اقبال یونیورسٹی کیمپس کے قریب ریلوے کراسنگ پر پھنس گئی تھی اور کار ڈرائیور نے گاڑی سے کود کر جان بچائی تھی۔


ایران اسرائیل جنگ ۔ ایران نے جوابی حملے میں اسرائیل پر 200 سے زیادہ میزائل داغے، اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق، 60 سے زیادہ زخمی۔۔!!

اسرائیل ایران تنازعہ - ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں تقریباً ایک سو میزائل شامل تھے، جن میں سے درجنوں نشانے پر لگے ۔ - ایرانی میزائل حملے میں 40 سے زیادہ اسرائیلی زخمی - امریکہ نے ایرانی حملے کو پسپا کرنے میں اسرائیل کی مدد کی۔ - اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران نے 'سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں'، ایران کے اندر اہداف پر اسرائیلی حملوں کی نئی لہر - درجنوں اسرائیلی جیٹ طیارے اضافی حملوں کے لیے ایران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ - اس بات کی تصدیق کہ ایران کا نتنز میں زمین سے اوپر کا افزودگی پلانٹ تباہ ہو گیا ہے

ایران اسرائیل جنگ اسلحے سے زیادہ انٹیلیجنس کی ہے۔ جس میں اسرائیل کو ایران پر اس لئے سبقت حاصل ہے کہ اس نے اس جنگ سے سالوں پہلے انتہائی حساس ایرانی جگہوں اور لوگوں میں infiltration حاصل کر کے وفاداریاں خرید لی تھیں ایران کو کئی مسائل کا سامنا ہے 1. اپنے غدار 2. مسلم ممالک کا ساتھ نہ ہونا ( وہ تو ویسے اپنے ساتھ بھی نہیں) 3. عالمی تنہائی۔ روس وغیرہ اعلانات سے آگے نہیں بڑھ سکتے وہ خود یوکرین میں الجھا ہوا ہے جبکہ چین کسی براہ راست جنگ کا حصہ بننے سے ابھی تک گریزاں ہے 4.. ایرانی ائیر فورس میں وہ قوت نہیں۔ مدت سے کوئی جدید جنگی طیارہ نہیں خریدا گیا 5. ایران ایٹمی دھماکہ کر کے edge حاصل کر سکتا ہے مگر جس طرح اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شناخت اور ٹریس کر کے بآسانی نشانہ بنایا ہے اس کے بعد یہ واضح ہے کہ ایٹمی تجربہ کی کوشش اور اس کی سائٹ بھی لیک ہونے کا شدید خدشہ ہے اور ایسے کسی تجربے سے قبل ہی اس پر حملہ ہو جائیگا جذباتی نعروں سے ہٹ کر ایران اس وقت شدید مشکل میں ہے۔ لیکن اس سے زیادہ مشکل ان ممالک پر پڑنے والی ہے جو اس میں غیر جانبدار رہیں گے۔ اگلی باری انکی ہو گی۔


داود خیل ۔ گھریلو جگھڑے فائرنگ ۔ حماد خان ربزائی کو بھائی نے فائر مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی کو میانوالی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ٹریفک پولیس کے نظام میں سب سے بڑی تبدیلی کا فیصلہ نئے پلان کے مطابق کوئی ٹریفک وارڈن کسی شہری کا چالان نہیں کرے گا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان صرف سیف سٹی کیمروں کے زریعے کئیے جائیں گے کیمروں کی عدم موجودگی والی شاہراہ پر وارڈن محض گاڑی کی تصویر سیف سٹی کو بھیجے گا سیف سٹی تصویر پر خلاف ورزی کا تعین کر کے چالان جاری کرے گا ٹریفک پولیس اہلکار اب محض ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور پبلک سروس کا کام کریں گے سٹی ٹریفک پولیس میں بڑی تبدیلی کا پلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے منظور جلد پلان کو کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا

ایرانی پاسداران انقلاب خیبر میزائل جلد داغے جائیں گے، اور دنیا جو کچھ دیکھے گی اسے دیکھ کر حیران رہ جائے گا، اعلان ایران کا 2000 کلومیٹر زمین سے زمین تک مار کرنے والا خیبر میزائل

ایرانی ائیر ڈیفنس سسٹم کا کمال... اسرائیلی میزائل حملے روکنے کے مناظر تہران پر دجالی میزائلوں کی بارش ناکام *ایر_ان کے ایئر ڈیفنس نے ایک ایک وار کو ہوا میں ہی روک لیا* *جنگ ابھی جاری ہے، مگر تہران نے دشمن کی چال کیسے ناکام بنائی؟ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں*