🌹 اردو نصیحتیں 📚
🌹 اردو نصیحتیں 📚
February 4, 2025 at 12:34 PM
کمبھ، ایک نظر ادھر بھی .. 😞کچھ ننگ دھڑنگ سڑکوں پر منڈلاتے ہوئے تو کچھ گوبر و مٹی میں اٹے خیموں میں بیٹھے ہوئے، کسی کے منہ میں گانجہ و چرس کی دھواں اڑاتی چلم تو کسی کے ہاتھوں میں دارو و بیئر کی لہراتی بوتلیں، کسی کے سر پر سالوں سے نہ دھلے گئے گندے بالوں کی جَٹا تو کسی کے سالہا سال سے نہ تراشے گئے بالشتوں لمبے گندے ناخن، کوئ کانٹوں بھری لکڑیوں پر برہنہ لیٹا ہوا تو کوئ گوبر اور راکھ سے لپٹے بدن کی بدبو دور دور تک بکھیرتا ہوا، کوئ برہنہ اپنے عضوء تناسل میں لاٹھی پتھر باندھ کر کرتب دکھاتا ہوا تو کوئ نیم برہنہ اختلاط کی بھیڑ میں ڈبکی لگاتی ہوئ، کوئ سالوں سے نہ نہایا ہوا تو کوئ زمانے سے بغل و زیر ناف تک نہ تراشا ہوا، کسی کی گردن میں مردہ انسانی کھوپڑیوں کی لڑی تو کسی کے سر پر زندہ سانپوں کی مالا ۔۔۔۔۔۔آپ باعمل مسلمان ہوں یا بے عمل، ان دنوں مہا کنبھ کی ریلس اور ویڈیوز کو دیکھا کریں اور پھر صرف مسلمان گھروں میں پیدا ہونے پر تحدیث نعمت کیا کریں، جہاں صفائی نصف ایمان ہے، جہاں مسجدوں تک میں زینت اختیار کرنا باعث ثواب ہے، جہاں پیاز و لہسن کی بو تک سے بغل والوں کو تکلیف پہونچانا بہتر عمل نہیں، جہاں عبادتوں میں تو دور عام حالات میں بھی مخدرات ام الخبائث ہیں، جہاں بالوں اور ناخنوں کی تراشیدگی تک کے ضوابط معین ہیں، جہاں عبادتوں تک میں عسر کے بجائے یسر محبوب ہے، جہاں سفر و سانحوں میں نمازوں تک میں قصر و جمع افضل ہے، جہاں عمومی برہنگی تو دور حمام تک میں ننگے غسل کو معیوب بتایا گیا ہے، جہاں رب بھی خوبصورت ہے اور بندے کی خوبصورتی کو پسند بھی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ غرض اینکہ آپ کو شکرگزار ہونا چاہئے ایسے مذھب سے صرف نسبت رکھنے پر کہ جہاں بندے و رب کے مابین عبادتوں کی نفاست کا پورا کا پورا تصور مانو کہ محبوب و محبوبہ کی کوئ ڈیٹ ہو، جس میں محبوب اپنی محبوبہ کے سامنے سج دھج کر خوبصورتی کے ایسے انتظام کے ساتھ جاتا اور سینجیدگی و متانت کے ایسے اہتمام کے ساتھ وقت گزارتا ہے کہ کہیں اسکا کوئ ایک چھوٹا سا پھوہڑ پن یا اس کی کوئ ایک چھوٹی سی کوتاہی بھی اسکی محبوبہ کی ناپسندیدگی کا سبب نہ بن جائے! ۔۔۔۔۔۔۔ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ! 👍🏽 ✍🏻    📩 📤 *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* ┄┈•※ ͜✤۝✤͜ ※•┄┈۔ *📕اردو نصیــــحتیں🌸* ┄┈•※ ͜✤۝✤͜ ※•┄┈۔ *واٹـســـپ چـیــنــل:* https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b *فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:* https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/ *ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:* https://t.me/UrduNaseehaten
❤️ 👍 14

Comments