🌹 اردو نصیحتیں 📚
🌹 اردو نصیحتیں 📚
February 14, 2025 at 05:08 PM
۔۔۔ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم *ویلن ٹائن ڈے: 💝 غیرتِ ایمانی کا جنازہ؟* *✍🏻 محمدی روبینہ عندلیب* جب حیا🧕🏻 کا دیپ بجھنے لگے، جب غیرت کی چنگاری 🔥 ماند پڑنے لگے، اور جب مغرب کی زہر آلود ہوائیں 🌫 مشرق کی پاکیزہ فضاؤں کو آلودہ 🌒 کرنے لگیں، تو سمجھو کہ ایمان کی کشتی 🚢 بھنور میں ہے۔ ہماری غیرت ایمانی ڈوبنے والی ہے، ہماری اسلامی روایات 🕌 مٹنے کے در پر ہیں اور شیطان 😈 اپنی سازشوں میں کامیاب ہو رہا ہے۔ 😔 *ویلن ٹائن ڈے…! 💝* کیا آپ جانتے ہیں اس کی حقیقت کیا ہے؟ اس کی اصلیت کیا ہے؟ کیا اسلام میں اس کا کوئی رواج ہے؟ ☪️ تو ہرگز نہیں! اسلام نے نہ تو اسے رائج کیا ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی بے حیائی کا ارتکاب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 📛 یہ ایک ایسا دن ہے جو تہذیب کی تباہی 💣، جذبات کی بازی گری 🎭، اور پاکیزہ اقدار کی پامالی 🚫 کا دوسرا نام ہے۔ جس کی بنیاد عیسائی روایات ✝️ پر ہے، جس کی جڑیں بے حیائی 💅🏻 کے دلدل میں پیوست ہیں، اور جس کا انجام ندامت، رسوائی 😞، اور عذابِ الٰہی ⚡ ہے۔ 🕋 مسلمانوں کے لیے محبت کوئی عارضی جذبہ نہیں، بلکہ ایک مقدس عہد ہے! وہ محبت جو نکاح 👰🏻‍♀ کی دہلیز پر سجی ہو، جو حیا کے حصار میں ہو، جو اللہ کی رضا کے لیے ہو، نہ کہ وہ محبت جو جذبات کی آندھی 🌪 میں بہکنے کا نام ہو، جو عزتوں کو نیلام کرنے کا ذریعہ بنے، جو وقتی تسکین دے کر دائمی حسرتوں 🥀 میں بدل جائے! جو ہم سے ہماری عفت و پاکیزگی کو چھین لے، جو ہمارے سروں کا دوپٹہ 👩🏻‍🦰 تک اتار دے، ہماری معصومیت 🌼 کو ہم سے نوچ کر ختم کر دے۔ 🛐 کیا ہم قرآن و حدیث 📖 کو بھول گئے؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں واضح فرمایا: وَلَا تَقْرَبُوا ٱلزِّنَىٰٓ إِنَّهُۥ كَانَ فَـٰحِشَةًۭ وَسَآءَ سَبِيلًۭا "اور زنا کے قریب بھی مت جاؤ، بے شک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی برا راستہ ہے۔" (سورۃ الإسراء 17:32) اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *إنَّ ممَّا أدرك النَّاسُ من كلامِ النُّبوَّةِ الأولَى: إذا لم تستحْيِ فاصنَعْ ما شئتَ* (بخاری 6120) ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: `پہلے کے انبیا علیہم السلام کے کلام سے جو باتیں لوگوں نے حاصل کیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب تمہارے اندر شرم و حیا نہ رہے، تو جو چاہے کرو۔"` دوسری طرف فرمایا: "الحیاء شعبۃ من الایمان" "حیا ایمان کا ایک حصہ ہے۔" ❌ یہ محبت کے نام پر زنا 📵 کے دروازے کھولنے کی مذموم کوشش نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ ایک معصوم لڑکی کے جذبات وعزت سے کھیلنا 🎭 نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ اسلامی غیرت کا جنازہ ⚰️ نکالنا نہیں تو اور کیا ہے! یہ اللہ اور اس کے رسول کی صریح نافرمانی نہیں تو اور کیا ہے؟ 🥺 💎 آج کے نوجوان سمجھتے ہیں کہ یہ ایک معمولی تہوار ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ حیا کے پردے چاک کرنے اور اخلاقی تباہی 🏚 کی سازش ہے۔ 🎁 🪧 افسوس! آج امتِ مسلمہ سرخ گلاب 🌹، مصنوعی مسکراہٹوں😊، اور دھوکہ دہی کے جذبات میں الجھ کر اپنی دینی غیرت کو نیلام 💸 کر رہی ہے۔ کیا ہمیں یاد نہیں کہ حیا ایمان کا جزو ہے؟ *💐 محبت کا اصل معیار کیا ہے؟* محبت ایک پاکیزہ احساس 🌟 ہے، مگر مغرب نے اسے فحاشی💅🏻 ، زنا 🚷، اور وقتی لذت کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ جب کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَمِنْ ءَايَٰتِهِۦٓ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًۭا لِّتَسْكُنُوٓا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةًۭ وَرَحْمَةً "اور اللہ کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں، تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو، اور تمہارے درمیان محبت ❤️ اور رحمت 🤲🏻 رکھ دی۔" (سورۃ الروم 30:21) 📚 کیا ہم اتنے اندھے 😔 ہو چکے ہیں؟ کہ ہمیں دین کی فکر نہیں ہمیں اپنے ایمان کی فکر نہیں ہمیں اپنی حیاء کی پرواہ نہیں ہمیں اپنی عزت کی پرواہ نہیں ہمیں اپنے والدین 👨‍👩‍👧‍👦 کا کچھ بھی خیال نہیں۔ 📖 اگر محبت کا دن منانا ہے تو یومِ نکاح 💍 مناؤ، اگر چاہت کا اظہار کرنا ہے تو والدین کی خدمت 🫶 سے کرو، اگر وفاداری ثابت کرنی ہے تو دین کے اصولوں پر ثابت قدمی دکھاؤ! مغرب کی تباہ کن سازشوں میں نہ آؤ، بلکہ محمدی غیرت کا ثبوت دو! ⚖️ اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے! یا تو غیرتِ ایمانی کا پرچم 🎏 بلند کریں، یا مغربی غلامی کی زنجیروں ⛓‍💥 میں جکڑے جائیں۔ 🤲🏻 اللہ تعالیٰ ہمیں حق اور باطل میں تمیز کرنے کی توفیق دے اور شیطانی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین! https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b @highlight #urdunaseehaten #urdupost #urdustory #zikrullah #urdukahani #urduwriting 👍🏽 ✍🏻    📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ ┄┈•※ ‌✤۝✤‌ ※•┄┈۔ `📕اردو نصیــــحتیں🌸` ┄┈•※ ‌✤۝✤‌ ※•┄┈۔ ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ: https://t.me/UrduNaseehaten فيــــس بـــك پیـــج لنـــك: https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
❤️ 😮 7

Comments