
القدس اردو نیوز Awaz E Sadiq
February 10, 2025 at 03:45 PM
حافظ سعید صاحب کو..... اور اس وجہ سے نہیں کہ وہ میرا یا میری جماعت کا امیر ہے.... بلکہ اس لیے کہ وہ امت کا خیر خواہ ہے، وہ رب کو جانتا ہے، وہ رب کے رسول کی پہچان رکھتا ہے، وہ قرآن کو بخوبی سمجھتا اور سمجھاتا ہے، وہ پیارے نبی کی حدیث اور سنت کو پڑھتا پڑھاتا ہے، وہ قرآن کا حافظ ہے، وہ مفسر قرآن ہے، وہ مبلغ ہے، وہ مقرر ہے، وہ محقق ہے ، وہ داعی جہاد ہے، وہ مجاہد ہے، وہ غازی ہے، وہ امت کو جوڑتا ہے نہ کہ توڑتا، وہ انسانیت کی بات کرتا ہے، وہ نفرتیں نہیں پھیلاتا، وہ ہزاروں شہداء کا وارث اور ہزاروں غازیوں کا مربی ہے، وہ یتیموں اور بیواؤں کا سہارا ہے، وہ امت مسلمہ کا دل میں حقیقی درد رکھتا ہے اور اس درد کو مٹانے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے، وہ پیاسوں کو پانی پلانے والا، وہ بھوکوں کو کھانا کھلانے والا، وہ ڈوبتوں کو بچانے والا، وہ کفر و شرک اور بدعات و رسومات میں ڈوبی قوم کو عقیدہ توحید کی خالص، سچی اور سُچی دعوت پہنچانے والا ہے، وہ کشمیر، شام ، فلسطین ، غزہ سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا سہارا ہے، یہود و ہنود اس فرد واحد سے خوف کھاتے ہیں، وہ دنیا کا واحد شخص ہے جس کی اسرائیل کے پارلیمنٹ میں پیشانی پر قتل کے نشان کے ساتھ تصویر لگی ہے، وہ ایسا شخص ہے کہ جس کے خلاف پلاننگ کے بغیر وقت کی فرعون ریاست (امریکہ) کی میٹنگ مکمل نہیں ہوتی، اس شخص کی بات اور کردار سے ہمیشہ اللہ کے دشمنوں کو تکلیف ہوتی ہے، وہ کبھی اپنوں سے نہیں لڑا وہ جب بھی لڑا تو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے دشمنوں سے لڑا، اس نے اپنی پوری زندگی تکالیف اور اذیت برداشت کرتے اسیری میں گزار دی، وہ ایک ایسی جماعت کا امیر ہے جو آج کے دور میں اللہ کے نبیﷺ کی جماعت ہے (چہ جائیکہ جماعت میں یا جماعت کے افراد میں کچھ غلطیاں موجود ہیں جن کی اصلاح ممکن ہے اور غلطیاں تو رسول اللہﷺ کی جماعت میں صحابہ سے بھی ہوئی ہیں وہ بھی غلطیوں سے پاک نہیں تھے).
اللہ تعالٰی میرے امیر کی قدم قدم پر حفاظت فرمائے، ان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے ،شریروں کے شر سے اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے، اللہ تعالٰی ان کو صحت و ایمان اور دعوت و جہاد پر ثابت قدمی والی لمبی زندگی عطاء فرمائے. آمیــــــن
#آوازصادق #عبدالحمیدصادق
❤️
👍
♥️
ℹ️
🇧🇫
😂
😢
41