
القدس اردو نیوز Awaz E Sadiq
13.6K subscribers
About القدس اردو نیوز Awaz E Sadiq
یہ واٹس ایپ چینل کوئی عام چینل نہیں بلکہ یہ چینل پاکستان، فلسطین، غزہ، کشمیر، اردن، لبنان، شام، عراق اور مشرق وسطی میں بسنے والے مسلمانوں کی ایک ایسی آواز ہے جو پوری امت مسلمہ کو بیدار کرنے کے لیے بلند کی جا رہی ہے. آئیے اس مشن کا حصہ بنیں، خود چینل جوائن کریں، خبروں کو آگے شیئر کریں اور دوست احباب کو انوائیٹ بھی کریں. شکریہ معلومات یا کسی بھی مشورے کے لیے ایڈمن سے رابطہ کریں. *عبدالحمید صادق* ایڈمن https://Wa.me/923055453327 〰〰🍃 *Team Awaz E Sadiq* 🍃〰〰
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

اپنی زبان کو تکبیرات سے تر رکھیں کہ تھکاوٹیں ختم ہو جائیں گی لیکن اجر باقی رہےگا إن شاءالله 🍀 سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنه سے مروی ہے کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: ”نہیں ہے کوئی تلبیہ پڑھنے والا، جو تلبیہ پڑھے، مگر اس کو بشارت دی جاتی ہے اور نہیں ہے کوئی تکبیر کہنے والا، جو تکبیر کہے مگر اس کو بھی خوشخبری سنائی جاتی ہے کہا گیا، کیا جنت کی خوشخبری؟ *آپ صلی الله علیه وسلم* نے فرمایا: ہاں! [حسن-الألباني-صحیح الجامع: 5569 ]

*10 لاکھ سے زیادہ مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کے لیے مکہ پہنچ گئے جب کہ سعودی عرب کے حکام نے غیر قانونی عازمین حج کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے محفوظ حج کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔*

پاک بحریہ نے دو دن کی مشقیں کیں جن میں ڈرون حملوں سمیت غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری کی گئی۔ یہ مشقیں پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں اور ہاربرز میں ہوئیں۔ ان کا مقصد نئی حکمت عملی اور طریقوں کو جانچنا اور بہتر کرنا تھا تاکہ سمندری تنصیبات کو خطرات سے بچایا جا سکے۔ پاک بحریہ کے جہازوں، میرینز، اسپیشل فورسز اور ہوائی اثاثوں نے مل کر حصہ لیا۔ مشقوں میں تخریب کاری، گھس پیٹھ اور غیر روایتی حملوں جیسے حالات کی نقلیں کی گئیں تاکہ ٹیمیں آپس میں بہتر رابطہ، حالات کی سمجھ اور فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھا سکیں۔ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے اور سمندری سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

خدارا اور کچھ نہیں تو اب کی بار اپنے حصے کی قربانی ہی غزہ بھیج دیجیے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں. https://chat.whatsapp.com/FQjUX7aFCyfGKblMpbtDwh


*عقل کا اپنی جگہ باقی رہنا مشکل ہے... غزہ کے مصائب کی ایک جھلک دیکھ کر نہ رونا ناممکن ہے۔* *بھوکے تھکے ہوئے چہرے، اعضاء کے بغیر زخمی لوگ، بستر مرگ پر پڑے بچے، روتے ماں باپ، عمارتوں پر بمباری...۔۔* *کبھی نہ ختم ہونے والی فہرست ہے 💔*


🤍🫀🇵🇸☘️💐🌼 *”غزہ کا آپ کے دل میں کیا مقام ہے؟ اُس کا زخم آپ کے دل میں تازہ ہے کہ نہیں؟“* اگر آپ غزہ کو بُھلا چکے ہیں،آپ نے بائیکاٹ چھوڑ دیا ہے اور غزہ کی تکالیف سے غافل ہو گئے ہیں، تو آپ نے امت کے اہم اور عظیم ترین مسئلے سے خیانت کی ہے اور اللّٰہ رب العزت کے ہاں اُس کے جوابدہ ہوں گے !! *یہ سوال خود سے پوچھیے اور اپنا محاسبہ کیجیے۔*
