
URDU AI
January 18, 2025 at 02:40 PM
دوستو،

میں ہر روز AI کے بارے میں نئے نئے واقعات پڑھتا ہوں، اور سچ بتاؤں تو حیرت ہوتی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو کتنی تیزی سے بدل رہی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ آج میری نظر سے گزرا۔
آج بی بی سی پر ایک زبردست رپورٹ پڑھی۔ کیرالہ، انڈیا میں ایک 19 سال پرانا قتل کیس تھا۔ شانتھاما نامی ایک ماں، جو اپنی بیٹی اور 17 دن کی جڑواں نواسیوں کے بے دردی سے قتل پر انصاف کے لیے 19 سال سے لڑ رہی تھیں، آخرکار ان کی جدوجہد رنگ لائی۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کیس کو حل کرنے میں AI نے اہم کردار ادا کیا۔
ذرا سوچیں، 2006 میں یہ افسوسناک واقعہ ہوا تھا۔ ملزمان نے اپنی شناخت چھپا لی، نئی جگہوں پر جا کر نئی زندگیاں شروع کیں۔ لیکن بھائی، AI کی عقابی نظر نے انھیں پکڑ لیا۔ پولیس نے پرانی تصاویر، بینک ٹرانزیکشنز اور دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کیا، اور 19 سال بعد انصاف ممکن ہوا۔
یہ ایک سبURDU AIیکنالوجی کے صحیح استعمال سے ہم بڑے بڑے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ AI کی طاقت صرف روبوٹ بنانے یا فینسی ایپس تک محدود نہیں ہے؛ یہ ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے اور انصاف دلانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
اور ہاں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ AI صرف بڑے بڑے ماہرین یا زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے لیے ہے، تو جناب آپ غلط ہیں۔ AI ہر کسی کے لیے ہے۔ اور آپ اردو میں آسان الفاظ میں AI سیکھ سکتے اور استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ نہ سوچیں کہ AI صرف کوئی فینسی چیز ہے، بلکہ اسے سیکھیں،سمجھیں، اور اپنی زندگی میں لاگو کریں۔ کیونکہ یہ ٹیکنالوجی آپ کی زندگی بدل سکتی ہے،
آپ بھی Urdu Aiسے اے آئی سیکھیں۔
www.urduai.org
👍
😮
❤️
6