URDU AI
URDU AI
February 11, 2025 at 03:49 AM
دوستو! آپ سب کے شاندار رسپانس نے مجھے بے حد موٹیویٹ کیا ہے۔ اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے، میں نے UrduAi i Master Class@ کی پہلی ویڈیو پبلک کر دی ہے تاکہ وہ لوگ جو ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ ہم کس طرح سیکھ رہے ہیں اور کیا سیکھ رہے ہیں، وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ویڈیو کا لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔ 📌 پی ڈی ایف گائیڈ کے بارے میں: میں نے دوسری کلاس کے ساتھیوں سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ایک پی ڈی ایف گائیڈ فراہم کروں گا، جس میں تمام بنیادی تصورات کو اتنی آسانی سے سمجھایا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے فوراً سمجھ سکے۔ (میرا ایک دوست کہتا ہے کہ “تم چیزوں کو اتنا آسان کر دیتے ہو کہ میری دادی بھی سمجھ جائے!”) یہ گائیڈ کچھ دنوں میں ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی، لیکن اگر آپ ہماری کلاس میں رجسٹر کرتے ہیں، تو آپ کو آج ہی دونوں کلاسز کے لنکس اور گائیڈز مل جائیں گے۔ 📌اردو اے آئی ماسٹر کلاس – آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟ ہم نے اس کتاب میں اے آئی، مصنوعی عمومی ذہانت (AGI)، اور مصنوعی فوقی ذہانت (ASI) جیسے بنیادی تصورات کو واضح کیا ہے، اے آئی کی بڑی کمپنیوں، معروف شخصیات، جدید ترین ٹولز، اور معیاری بینچ مارکس پر تفصیل سے بات کی ہے تاکہ آپ کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ یہ سب کیسے کام کرتا ہے۔ میں کوئی ماہر نہیں، لیکن پچھلے دو سالوں میں جو کچھ سیکھا ہے، وہ آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ میں نے اے آئی کو پروفیشنل اور کمرشل سطح پر آزمایا، اور حقیقی نتائج حاصل کیے۔ ان تجربات کو آپ تک پہنچانے کے لیے اردو اے آئی ماسٹر کلاس کا آغاز کیا، تاکہ ہم مل کر سیکھ سکیں اور اس بدلتی دنیا کا حصہ بن سکیں۔ یہ کتاب بس ایک ابتدائی رہنمائی ہے۔ ہم اس سفر کو اردو اے آئی ماسٹر کلاس میں مزید آگے بڑھائیں گے، اور شاید جب ماسٹر کلاس مکمل ہو، تو ہم ایک اور بڑی اور جامع کتاب بھی لکھیں، جو اس موضوع پر مزید گہرائی میں جا سکے۔ ابھی کے لیے ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہر وہ شخص جو سیکھنا چاہتا ہے، وہ اس نئے دور کو سمجھے اور اس کا حصہ بن سکے۔ دونوں لنکس پہلے کمنٹ میں موجود ہیں۔ #urduai
👍 ❤️ 14

Comments