URDU AI
URDU AI
February 11, 2025 at 05:51 PM
ہارورڈ یونیورسٹی سٹائل سی وی بنوائں۔ دوستو! بہت سے نوجوان مجھ سے رابطہ کرتے ہیں اور اپنی CV یا Resume بھیجتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ اگر کوئی نوکری نظر آئے تو بتائیے گا۔ جتنا وقت میرے پاس ہوتا ہے، میں ان کے ریزیومے درست کر دیتا ہوں، لیکن ہر وقت یہ ممکن نہیں ہوتا۔ مارکیٹ میں اگر کوئی جاتا ہے تو دوکاندار پیسے لے کر وہی روایتی اور غیر مؤثر سی وی بنا کر دے دیتا ہے۔ جب یہ سی وی کسی کمپنی یا ادارے میں پہنچتی ہے، تو اس کی غیر معیاری ترتیب اور رنگ برنگی ساخت دیکھ کر اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہے۔ نتیجتاً، قابل اور باصلاحیت افراد بھی ان مواقع سے محروم ہو جاتے ہیں، جو ان کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو پاکستان سے باہر کام کرنا چاہتے ہیں، مگر تحریری پروفائل کی کمزوری کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اسی لیے، ہم نے آپ کے لیے ایک بالکل مفت حل نکالا ہے! جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں، مصنوعی ذہانت (AI) ہر مسئلے کا حل دے سکتی ہے، اور یہ طریقہ نہایت آسان ہے! آپ کو کرنا کیا ہے؟ 1️⃣ سب سے پہلے جائیں www.urduai.org/chat پر۔ 2️⃣ وہاں جا کر اردو اے آئی کو چیٹ بوٹ کھولیں لکھیں "اردو اے آئی سی وی"۔ 3️⃣ اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی پرانا ریزیومے ہے تو اپلوڈ کریں، یا پھر اپنی تعلیمی اسناد، سرٹیفکیٹس، یا کوئی بھی متعلقہ ڈاکومنٹ فراہم کریں۔ 4️⃣ Urdu AI آپ کو Harvard University اسٹائل میں پیشہ ورانہ اور معیاری CV بنا کر بالکل مفت PDF فارمیٹ میں فراہم کرے گی! مزید آسانی کے لیے: اگر آپ کے پاس کچھ لکھا ہوا نہیں ہے، تو وائس نوٹ کے ذریعے بھی بنیادی معلومات دے سکتے ہیں، اور اردو اے آئی خودکار طریقے سے آپ کا ریزیومے تیار کر دے گی۔ 💡 ٹرائی کریں اور خود دیکھیں کہ AI کس طرح آپ کی پروفائل کو پروفیشنل بنا سکتی ہے! آپ کا دوست، قیصر رونجھا
❤️ 👍 😮 67

Comments