News Que Urdu
News Que Urdu
February 12, 2025 at 03:04 PM
*اقوامِ متحدہ کی حسینہ واجد کے مظالم پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری!! بنگلا دیش کی سابق حکومت انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث رہی ہے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نےمظاہرین کیخلاف منظم کریک ڈاؤن کی نگرانی کی، تحقیقات میں پتہ چلا کہ اقتدار پر قابض رہنے کیلئے 1400 بنگلا دیشی عوام کو قتل کیا گیا شیخ حسینہ دور میں قتل، تشدد، قید اور دیگر غیرانسانی جرائم ہوئے اور ان جرائم میں عوامی لیگ پارٹی کے پرُتشدد عناصر بھی ملوث رہے، جرائم میں بنگلا دیشی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز بھی ملوث رہیں، مظاہرین اور دیگر شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اور منظم حملے کیے گئے، بھارت فرار شیخ حسینہ کیخلاف بنگلہ دیش میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، بنگلا دیش میں حکومت مخالف مظاہروں میں 45 دنوں میں 1400 افراد مارے گئے تھے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی فورسز نے شیخ حسینہ کی حکومت کی حمایت کی تھی، شیخ حسینہ حکومت نے منظم طریقے سے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی تھی*
😢 1

Comments