Urdu Designer - اُردو ڈیزائنر
Urdu Designer - اُردو ڈیزائنر
January 31, 2025 at 03:41 PM
ایک صحافی نے جارج برناڈ شاہ سے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ان کی طویل العمری کا راز کیا ہے؟؟ برناڈ شاہ نے جواب دیا "میں‌ ہمیشہ سر ٹھنڈا اور پیر گرم رکھتا ہوں۔" جب یہ انٹرویو شائع ہوا تو اس کو پڑھ کر ھزاروں افراد نے سر پر برف رکھنی شروع کر دی اور بہت ساروں نے پاؤں کو سیکنا شروع کردیا۔ اور اس کے نتیجہ میں کسی کو سرسام ہوگیا اور اکثر کو بخار ہو گیا۔ ایک ہفتہ بعد ایک بڑا جلوس برناڈ شاہ کے دروازے پر آیا اور احتجاج شروع کر دیا اس پر برناڈ شاہ نے وضاحت کی " میرا وہ مطلب نہ تھا جو تم سمجھ بیٹھے ہو۔ دراصل سر ٹھنڈا رکھنے سے میری مراد تھی کہ میں کبھی غصہ میں‌ نہیں آتا اور پاؤں گرم رکھنے سے میرا مقصد یہ تھا کہ میں‌ ہمیشہ پیدل چلتا ہوں اور یہی میری طویل العمری کا راز ہے۔"
❤️ 👍 😂 ♥️ 😮 🥲 23

Comments