Urdu Designer - اُردو ڈیزائنر
Urdu Designer - اُردو ڈیزائنر
February 2, 2025 at 04:56 AM
شکار کرنا آسان کام نہیں ہے۔ ٹائیگر خوراک کے لیےاپنے شکار پر حملہ کرتا ہے مگراس کی ناکامی کا تناسب 90فیصد ہے ۔ یعنی اس کےسو حملوں میں سے نوے حملے ناکام رہتے ہیں۔ چیتا اگر اپنی خوارک کے لیے سو دفعہ حملہ کرے تو ان میں سے پچاس بار وہ ناکام لوٹتاہے ۔ چیتا اگر انسانوں میں رہتا ہوں تو ہم اسے طعنے دے دے کر اس کی زندگی عذاب بنا دیں کہ بہت افسوس ہے تم پر ! تم فلاں ہرن نہیں پکڑے سکے ، فلاں خرگوش بھی تم کو چکما دے گیا۔ جنگل کا بادشاہ شیر اس کے بارے میں بھی سن لیں۔ ایک اکیلا شیر جو دن کی روشنی میں شکار کے لیے نکلتا ہے اس کی ناکامی کا تنا سب80 فیصد ہے اس کے سو میں سے اسی حملے ناکام رہتے ہیں۔ یہ میں اور آپ ہیں جن کو ناکامیاں خوف زدہ کر دیتی ہیں اور وہ اپنے ارادے ترک کر دیتے ہیں۔ نیچر کا یہ نظام ہمیں بتا رہا ہے کہ ناکامیوں سے مت گھبرائیں، کوشش ترک نہ کریں۔ یاد رکھیں کامیابی تن آسان لوگوں کے لیے نہیں یہ ان کے لیے ہے جو بلند حوصلہ اور مستقل مزاج ہیں۔ Follow👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaCgAQYK5cD5u0wLi53m
👍 ❤️ 🫡 👌 😢 23

Comments