
Urdu Designer - اُردو ڈیزائنر
February 3, 2025 at 03:22 AM
انسان کو استغفار سکھائی گی ہے _اگر سو فیصد پاگیزگی ممکن ہوتی تو اسے فرشتے کے روپ میں اتارا جاتا ،اس کے برعکس اگر سو فیصد گندگی میں لٹھ پتھ رکھنا مقصود ہوتا تو اسے حیوانی صورت میں اتارا جاتا ،انسان کو اشرف المخلوقات ٹھرایا گیا ہے اسکو ایک مکمل ضابطہ حیات سیکھا کر ایک راستہ پہ چھوڑ دیا گیا ہے ،اسے پورا اختیار دیا گیا وہ اس راستہ پہ جس سمت چلنا پسند کرے چلے ،،
اگر وہ اس راہ پہ سیدھی سمت چلے تو راستے ہموار اور راہ کشادہ پائے گا اس کے سر پہ اسکی رحمت کا سایہ صداساتھ ساتھ ہو گا
اگر وہ اس راہ پہ الٹی سمت چلے ،تو لذت دنیا کے فریب ،شیطان کے مکر،خاردار روکاوٹیں اور بلآخر ایک اندھا گھڑا اس کا کل اثاثہ ٹھرے گا _
❤️
👍
😢
💐
🤲
40