꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
February 12, 2025 at 04:29 AM
‼️ *شبِ برأت کے اعمال اور عبادات* شبِ برأت بڑی فضیلت والی رات ہے، اس رات امت کے بزرگانِ دین عبادات کا خصوصی اہتمام فرماتے رہے ہیں، اس رات عبادات کے لیے جاگنا اجر وثواب کا باعث ہے۔ اس لیے ہر شخص کو اپنی وسعت کے مطابق نوافل، ذکر وتلاوت اور دعاؤں وغیرہ کا اہتمام کرنے کی سعادت حاصل کرنی چاہیے۔ اخلاص کے ساتھ رات کا جس قدر بھی حصہ عبادات میں بسر کرنے کا موقع میسر آجائے تو فضیلت کی بات ہے، البتہ عبادات کا یہ اہتمام مساجد کی بجائے اپنے گھروں میں ہونا چاہیے اور یہی افضل ہے، اس لیے مساجد میں جمع ہوکر نفلی عبادات کا اہتمام کرنا جیسا کہ آجکل کئی جگہ رائج ہے یہ شریعت کے مزاج کے موافق نہیں۔ ساتھ میں یہ واضح رہے کہ قرآن وسنت سے شبِ برأت میں کوئی بھی مخصوص عبادت ثابت نہیں، بلکہ اس میں عام عبادات جیسے نماز، تلاوت، ذکر اور دعاؤں وغیرہ ہی کا اہتمام کرنا چاہیے۔ آجکل بعض حضرات نے اس رات کے لیے مخصوص نمازیں اور عبادات بنا رکھی ہیں جن کا قرآن وسنت سے کوئی ثبوت نہیں، ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے، جیسا کہ بعض لوگوں نے 15 شعبان یعنی شبِ برأت کے حوالے سے اپنی طرف سے ایک نماز ایجاد کر رکھی ہے کہ دو یا چار رکعات اس طرح ادا کی جائیں کہ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد فلاں سورت اتنی بار پڑھی جائے، دوسری رکعت میں فلاں سورت اتنی بار پڑھی جائے، تو واضح رہے کہ یہ بھی شریعت سے ثابت نہیں، اسی طرح بعض لوگ صلاۃ التسبیح یا کوئی اور نفل نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرتے ہیں تو واضح رہے کہ یہ بھی جائز نہیں۔ اس لیے اپنی طرف سے کسی رات سے متعلق فضائل بیان کرنا یا عبادات خاص کرنا شریعت کے خلاف اور بہت بڑا جرم ہے۔ ▪️ تفصیل کے لیے دیکھیے بندہ کا رسالہ: ماہ شعبان اور شب برأت: حقیقت، فضیلت، اعمال اور غلط فہمیاں۔ ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Comments