
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
7.9K subscribers
About ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
*✍️اَلسَّـــلَامُ عَلَیْـکُم وَرَحْمةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه* *چینل کےمقاصدملاحظہ فرمائیں:* *یہ چینل جامع الْبرَ کات کو مستجمع ہے* *اس چینل میں آپ کو وہ تمام چیزیں بآسانی موصول ہو جائیں گی جن کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایک سے زائد چینلز کا سہارا لینا پڑتا ہے* *جن سے ہماری مراد* ①مسائل ②عقائد ③دینی کتب ④خطباء کیلئےمواد ⑤ادبی لطیفے ⑥ رویت ہلال "العالم" ⑦سبق آموز نصائح ⑧نتیجہ امتحانات دارلعلوم دیوبند وغیرہ ⑨حالاتِ حاضرہ ، اعلانات دارلعلوم دیوبند ⑩پُرموادشاعری ⑪ عمدہ اسٹیٹس کلپ ،قرآن،نعت،بیانات ⑫مسائلِ نسواں ، آداب مباشرت *منجانب :- چینل انتظامیہ علماءِ ہند* https://chat.whatsapp.com/Cu8zRf9egrxHTqaApt81YP What's app group link☝️ *•┅┄┈•※ ✤✤※┅┄┈•*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ملفوظ: صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے* ارشاد فرمایا کہ ایک شخص نے مجھ سے دعا کے واسطے کہا کہ میرے ذمہ قرض بہت ہے، دعا کیجئے۔ میں نے کہا کہ بھائی میں دعا کروں گا تم بھی دعا کیا کرو، ان شاء اللہ تعالیٰ حق تعالیٰ سے امید ہے کہ تمہارا قرض اتار دیں گے۔ وہ صاحب اس کے جواب میں فرماتے ہیں کہ اجی ہمارا منہ اس قابل کہاں ہے جو ہم دعا کریں۔ میں نے کہا کہ تمہارا منہ تو اس سے بھی بڑی چیز کے قابل ہے، وہ کیا ہے؟ اسلام، ظاہر ہے کہ اسلام سے بڑھ کر کوئی عبادت اور طاعت نہیں ہوسکتی، تمام عبادات کا رتبہ اس سے کم ہے، اس کے لیے تمہاری زبان بھلی قابل ہوگئی، اس وقت نہ یہ عذر کیا کہ میں کلمہ اپنی زبان سے کیونکر نکالوں، میرا منہ اس قابل کہاں۔ جب تمہارا منہ اسلام کے لیے قابل ہے تو دعا کے لیے کیوں قابل نہ ہوگا، اس کا مرتبہ تو اس سے بہت کم ہے، جاؤ فضول خیالات میں نہیں پڑا کرتے۔ خدا سے خود بھی دعا کرنا چاہیے بلکہ صاحبِ ضرورت کی دعا میں زیادہ امیدِ قبولیت ہے کیونکہ وہ پریشان ہو کر گھبرا کر دعا کرتا ہے اور حق تعالیٰ مصیبت زدہ کی دعا جلدی قبول فرماتے ہیں : *امن يجيب المضطر اذا دعاه ويكشف السوء* (النمل: ۶۲) (ترجمہ: بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے اور تکلیف دور کردیتا ہے)۔ (شكر النعمه بذكر رحمة الرحمہ، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۱۳۲) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*


آج ہی کی تاریخ ۱۸ ذی الحجہ ۳۵ہجری کو خلیفہ سوم پیارے نبیﷺکے ذوالنورین(ڈبل داماد) سرکارﷺ کی ہر آواز پر اپنے مال ودولت کے خزانے لُٹانے والے حضرت عثمان غنیؓ کی مدینہ المنورہ میں شہادت ہوئ۔ Aajhi ki Tareekh 18th Zilhijh 35hijri ko Khalifa-e-Suwam Piyare Nabiﷺ ke Zunnurain (Double damad) Sarkarﷺ ki har Awaz par Apne Mal wo Daulath ke Khazane Lutane wale Hazrath Usmane Ghani Rz.Ki Madine me Shahadat huyi.

*مدارس اسلامیہ کا مقصد صرف کتابیں پڑھنا نہیں ہے امیر الہند سید مولانا ارشد صاحب مدنی دامت برکاتہم*

*اللہ تعالیٰ کی یاد کی دو قسمیں* *شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد جمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمتہ اللہ علیہ..* 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*


*حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت سن 35 ہجری میں، 18 ذوالحجہ کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔* 🥀 اس وقت آپ کی عمر تقریباً 82 سال تھی، اور آپ خلافت کے بارہویں سال میں تھے۔ آپ کو اس وقت شہید کیا گیا جب آپ روزے کی حالت میں قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہے تھے اور آپ کا خون اس قرآن کے اوراق پر گرا۔ 🥹 *وہ آیت جس پر خون کے قطرے گرے، وہ تھی:* 🤍 `فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ` *پس اللہ تمہیں ان سے کافی ہوگا، اور وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔* 📖 سورہ البقرہ، آیت 137 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*

*❝ ہمارا ماحول خراب ہے، تو ہم نیک کیسے بن سکتے ہیں؟ ❞* *✦ صرف یہ کہنا کہ "ماحول سازگار نہیں" استقامت چھوڑنے کا کوئی عذر نہیں۔* *✦ دنیا کی سب سے بدترین فضا فرعون کا گھر تھا،* *مگر اسی گھر سے ایک عظیم عورت (آسیہؓ) نکلی،* *✦ اللہ تعالیٰ نے انہی کو ایمان والوں کے لیے مثال بنایا!* *━━━━━━━━━━━━━━━━━━━* *استقامت ماحول سے زیادہ نیت، ہمت اور ایمان کی محتاج ہے۔* 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*

ملفوظ: اصلاح بدون کسی کو بڑا بنائے ہوئے نہیں ہوسکتی *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *اصلاح بدون کسی کو بڑا بنائے ہوئے نہیں ہوسکتی* ارشاد فرمایا کہ یہ بالکل سچی اور واقعی بات ہے کہ اصلاح بدون کسی کو بڑا بنائے ہوئے نہیں ہوسکتی۔ بہت سے پڑھے لکھے اور دیندار لوگ بھی اس بات میں غلطی پر ہیں، یوں سمجھتے ہیں کہ بس کتابوں کا پڑھ لینا اور مطالعہ میں رکھنا اصلاح کے لیے کافی ہے۔ یاد رکھو کہ اور کتابیں تو کیا وہ کتابیں بھی جو اسی فن اصلاحِ اخلاق کی ہیں جیسے احیاء العلوم وغیرہ ان سے بھی اصلاح نہیں ہوگی جب تک کسی کے ماتحت نہیں بنوگے اور جب تک کوئی روک ٹوک کرنے والا نہ ہوگا اور جب تک کوئی یہ کہنے والا نہ ہو گا کہ تم بڑے نالائق ہو، یہ حرکت کیوں کی؟ (السوق لاهل الشوق، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۹۸) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*


عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجر اسود کے پاس آئے اور اسے چوما، اور کہا: میں جانتا ہوں تو ایک پتھر ہے نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے چومتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے نہ چومتا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1873]

*أمیر الہند مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی*