꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
February 13, 2025 at 04:00 AM
ملفوظ: علم کا خاصہ *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *علم کا خاصہ* ارشاد فرمایا کہ علم کمال ہے اور کمال کا خاصہ ہے استغناء۔ دیکھئے ! بڑھئی، راج، لوہار جب اپنے فن میں کامل ہوجاتے ہیں تو کیسے مستغنی ہوجاتے ہیں، تو کیا علم ان ادنیٰ کاموں کے برابر بھی اثر نہیں رکھتا، ضرور رکھتا ہے اور بالیقین کہا جاسکتا ہے کہ جس میں استغناء نہیں اس کے کمال ہی میں کمی ہے۔ صاحبو! یہ ہے علم کا خاصہ۔ (۳۱۳ اشرفی جواہرات ، صفحہ ۶۸)

Comments