Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
January 29, 2025 at 02:24 AM
🌹 *بدھ کے دن قبولیتِ دعا کا وقت* 🌹 حضرت سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ *رسول پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم* نے مسجد فتح میں پیر ، منگل اور بدھ کے روز دعا فرمائی ، بدھ کے روز دو نمازوں یعنی ظہر و عصر کے درمیان حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی دعا قبول ہوئی . 💚 ✨ پھر حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے جب بھی کوئی مشکل اور اہم کام پیش آیا ، تو میں نے دعا کرنے کے لئے اسی وقت کا انتخاب کیا . پھر میں نے اللہ تعالیٰ سے بدھ کے روز اسی وقت دو نمازوں کے درمیان جب بھی دعا کی ، تو میں نے قبولیت کے آثار ضرور دیکھے . *نوٹ* : مختلف ائمہ و محدثین نے اسے نقل فرمایا ہے ، مکمّل بحث و تمحیص کے بعد نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ *اس روایت کی سند صحیح یا حسن ہے* . (الادب المفرد ، حدیث نمبر : 704) (مسند احمد ، حدیث نمبر : 14563)
❤️ 👍 ♥️ 🌹 🌻 💗 💚 😮 32

Comments