Muhammad Ali Madani WhatsApp Channel

Muhammad Ali Madani

5.3K subscribers

About Muhammad Ali Madani

اس چینل پر روز مرہ پیش آنے والے شرعی و فقہی مسائل اور معلوماتی پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. فروغِ علم دین کی نیت سے چینل کا لنک شئیر کیجیے.

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/14/2025, 1:35:09 PM

*18 ذوالحج یومِ شہادت خلیفہ سوم، داماد رسول، ذو النورین، جامع القرآن، کامل الحیاء والایمان حضرت سیدنا عثمان غنی بن عفان رضی اللہ عنہ* آپ رضی اللہ عنہ کے *ایصال ثواب* کا اہتمام فرمائیں اور اپنے لئے ذخیرۂ آخرت جمع کریں.

Post image
❤️ 👍 💞 🤲 🇸🇩 💐 💗 💝 😢 🥰 36
Image
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/14/2025, 5:19:03 AM

*18 ZULHAJJ #YOUM E URS*

❤️ 👍 🇸🇩 🌹 💐 💖 💗 💝 💞 🤍 21
Video
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/15/2025, 5:18:28 AM

*دو جہاں میں خادمِ آلِ رسولُ اللہ کر* *حضرتِ آلِ رسول مُقْتَدا کے واسِطے* (رحمۃ اللہ تعالی علیہ) اس شعر میں سلسلہ ٔ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے سینتیسویں (37) شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سَیِّد آلِ رسول رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں: *حضرتِ سیِّدُنا آلِ رسول مارہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری* حضرتِ شاہ آلِ رسول مارِہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری تیرھویں صدی ہجری کے اَکابر اولیائے کرام میں سے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ولادتِ باسعادت رجب المرجب 1209 ہجری میں ہوئی اور والد ماجد حضرت شاہ آلِ بَرَکات رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی آغوشِ شفقت و محبت میں تربیت اور نشوونما پائی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو اپنے بڑے چچا حضرت اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔ والد ماجد نے بھی اجازت مرحمت فرمائی تھی، مگر مرید اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے سلسلہ میں فرماتے تھے ۔ 18 ذوالحجۃ الحرام 1296 ہجری کو وصال شریف ہوا۔ وقتِ رِحلت لوگوں نے استدعا کی کہ *حضور! کچھ وصیت فرما دیجئے۔*

Post image
❤️ 👍 💐 💗 🤲 🩵 🫶 21
Image
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/14/2025, 2:50:49 PM

🌹 *میرے آقا ﷺ مسکرائے تھے* 🌹 🔹 *حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ* نے ایک بار ایک مقام پر پہنچ کر پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر یکایک مسکرانے اور رفقا سے فرمانے لگے: جانتے ہو *میں کیوں مسکرایا؟* پھر خود ہی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: "میں نے دیکھا *سرکار نامدار صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے وضو فرمایا* تھا "۔ اور *بعد فراغت مسکرائے تھے* اور صحابہ کرام علیہم الرضوان سے فرمایا تھا : جانتے ہو *میں کیوں مسکرایا* ؟ پھر مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے *خود ہی فرمایا:* "جب آدمی وضو کرتا ہے تو چہرہ دھونے سے چہرے کے اور ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے اور سر کا مسح کرنے سے سر کے اور پاؤں دھونے سے پاؤں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں "۔ (مسند امام احمد بن حنبل، حدیث 415) (رسالہ وضو کا طریقہ، صفحہ 1، 2) *وضو کر کے خنداں ھوئے شاہِ عثماں* *کہا: کیوں تبسم بھلا کر رھا ھوں؟* *جوابِ سوالِ مخاطب دیا پھر* *کسی کی ادا کو ادا کر رھا ھوں*

❤️ 👍 ♥️ 🇸🇩 💐 💗 💞 🥰 🩵 38
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/13/2025, 5:14:22 AM

🌹 *جمعہ مبارک* 🌹 *یومِ جمعہ 💚 یومِ مشہود* (فرشتوں کی خصوصی حاضری کا دن) *فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*: اَکْثِرُوا الصَّلَاۃَ عَلَیَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَاِنَّہٗ مَشْہُوْدٌ تَشْہَدُہُ الْمَلَائِکَۃُ وَاِنَّ اَحَدًا لَنْ یُّصَلِّیَ عَلَیَّ اِلَّا عُرِضَتْ عَلَیَّ صَلَا تُہُ حَتَّی یَفْرُغَ مِنْہَا... یعنی جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے دُرُود بھیجا کرو کیونکہ یہ یومِ مشہود (یعنی میری بارگاہ میں فِرِشتوں کی خُصُوصی حاضِری کا دن)ہے، اس دن فِرِشتے (خُصُوصی طور پر کثرت سے میری بارگاہ میں ) حاضِر ہوتے ہیں، جب کوئی شخص مجھ پر دُرُود بھیجتا ہے تو اس کے فارغ ہونے تک اس کا دُرُود میرے سامنے پیش کردیا جاتا ہے. *(سنن ابن ماجه، حدیث:1637)* *الصلوة والسلام علیک یا رسول الله ﷺ* *الصلوة والسلام علیک یا حبیب الله ﷺ*

Post image
❤️ 👍 🇸🇩 🌹 💗 💚 💞 🤍 🤲 32
Image
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/15/2025, 3:12:11 AM

*وہی ہیں پیکرِ شرم و حیا وہ ذوالنورین*❤️ *مقام اُنکی حیا کا حضور جانتے ہیں*❤️💚

❤️ 🌹 👍 💚 🩵 🫀 17
Video
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/16/2025, 9:44:34 AM

*سلامِ شوق کہنا حاجیو میرا بھی رو رو کر 🙏😭*

❤️ 😭 🙏 👍 😢 🥹 ❤‍🩹 🇸🇩 💗 30
Video
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/15/2025, 7:33:56 PM

*فادر ڈے اور مدر ڈے منانا کیسا؟*

Post image
❤️ 🇸🇩 🌹 👍 💗 💞 🩵 🫶 18
Image
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/15/2025, 10:24:16 AM

*حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ* *حضور جان عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* نے ارشاد فرمایا: اگر میری دس بیٹیاں بھی ہوتیں، تو میں ایک کے بعد دوسری سے تمہارا نکاح کردیتا، کیونکہ *میں تم سے راضی ہوں۔* (معجم اوسط، حدیث:6116) نبیِّ *رحمت صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے یہ اعزازی اور رضامندی کے کَلِمات* مسلمانوں کے اس عظیم خیر خواہ، ہمدرد اور غم گُسار ہستی کے لئے ہیں، جسے خلیفۂ ثالث (یعنی تیسرے خلیفہ) امیرالمؤمنین *حضرت سیّدُنا عثمانِ غنی رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ* کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت کی متعدد پہلو نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، جن میں سخاوت، حیاء، پاکدامنی و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وغیرہ اوصاف نمایاں ھیں. 18 ذوالحجۃ الحرام آپ رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت ھے، کم از کم 1 بار سورت یسین شریف پڑھ کر ایصالِ ثواب کیجیے.

❤️ 👍 💐 💕 💗 💞 😂 🤲 28
Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
6/13/2025, 2:39:29 PM

*شکستہ ہو گئے قلب و جگر صدمات کو سہتے* *نگاہِ لطف سے بگڑی بنا دو یا رسول اللہﷺ* *قُرَّۃُ عَیْنِی بِکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ ﷺ*

Post image
❤️ 😢 👍 😭 🤲 ❤‍🩹 🇸🇩 💐 💗 💞 50
Image
Link copied to clipboard!