
Informative Channel
February 11, 2025 at 02:32 AM
*کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*10 فروری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں*
🪀 جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
🪀 چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا بائیکاٹ
🪀 قومی اسمبلی: عمر ایوب کو نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
🪀 لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار
🪀 اسلام آباد میں وکلاء کا احتجاج، ریڈ زون سیل، مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں
🪀 اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاج کرنے والے وکلا واپس روانہ، ریڈ زون کے راستے کھل گئے
🪀 مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی
🪀 پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
🪀 حکومت نے شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
🪀 ملٹری کورٹس کیس کل تک ملتوی: لگتا ہے وکلا چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں، جسٹس جمال مندوخیل
🪀 پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
🪀 آرمی چیف کو خط اس لیے بھیجے جو بھی جمہوری راستے تھے، وہ سب ختم کر دیے گئے: عمران خان
🪀 ن لیگ کے آنے سے ملک میں ترقی آتی، اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں: نواز شریف
🪀 بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا
🪀 عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار، سعودی حکام کی نئی ہدایات
🪀 وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
🪀 ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
🪀 سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار ہوگئی
🪀 صوابی جلسے کے حوالے سے عمران خان بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر
🪀 بانی نے کہا آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، شرکا کو تاریخ یاد رکھے گی: علیمہ خان
🪀 اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
🪀 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ برقرار
🪀 پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی تنظیم کا 12 سے 14 فروری تک بھوک ہڑتال کا اعلان
🪀 قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات؛ 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
🪀 کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع، سردی میں اضافہ
🪀 لعل شہباز قلندرؒ کا عرس 17 فروری سے شروع، 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
🪀 کراچی: منگھوپیر میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار، شہریوں کا احتجاج
🪀 لاہور میں بھی قاتل ڈمپرز جانیں لینے لگے، خوف ناک حادثے میں لڑکی اور لڑکا جاں بحق
🪀 کراچی: باغ کورنگی میں گھر میں آتشزدگی، ماں جاں بحق، دو بچے زخمی
🪀 اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز سے قانونی امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی
🪀 صارم قتل کیس؛ کراچی میں گرفتار 18 افراد کا ڈی این اے میچ نہ ہوسکا
🪀 مودی اخلاقیات بھول گئے؛ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا
🪀 نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت کل افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت
🪀 پرتگال: صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
🪀 سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ دو پاکستانی نوجوان جاں بحق، ایک کی عید کے بعد شادی تھی
🪀 چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی آمد، طلبہ نے سیلفیاں بنائیں
🪀 کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے، ٹریفک پلان جاری
🪀 سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
🪀 پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا
🪀 انسانی اسمگلنگ کا کیس: سندھ ہائیکورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
🪀 کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا گیا
🪀 لاہور: سالی کے ساتھ تعلقات؛ شوہر نے گلا کاٹ کر جواں سال بیوی کو قتل کردیا
🪀 ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
🪀 وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلئے بڑا فیصلہ
🪀 کراچی؛ ایف بی ایریا میں راہ چلتی برقع پوش خاتون سے بیگ چھین کر ملزم فرار؛ ویڈیو وائرل
🪀 کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی وائرل
🪀 سعودیہ، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے گئے
🪀 سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج
🪀 لوئردیر؛ خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، تمام نومولود صحتمند
🪀 طلبہ تنظیموں کا سندھ حکومت سے طلبہ یونین پر پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ
🪀 حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری
🪀 حارث کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بنگلادیش میں پھنس گئے، واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی نکلا
🪀 میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا: ایڈمرل نوید اشرف
🪀 دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز
🪀 گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کا ملازمین کی برطرفی کا قانون مسترد کر دیا
🪀 توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے وکیل کی مزید ایک گواہ پر جرح
🪀 بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے 10 مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا گیا
🪀 تقریباً تمام ممالک موسمیاتی اہداف پر اقوام متحدہ کی ڈیڈلائن پر عمل کرنے میں ناکام
🪀 بھارت؛ 23 سالہ لڑکی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
🪀 چینی کمپنی کا اے آئی ماڈل واقعی بہترین ہے، گوگل کے اہم عہدیدار کا اعتراف
👍
1