
Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan
February 5, 2025 at 05:28 AM
5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارتی مظالم سے لہو لہان وادیِ کشمیر کے مظلوم عوام انصاف اور آزادی کے منتظر ہیں۔ یہ دن نہ صرف کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے بلکہ عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا مقام ہے وہ کشمیری عوام کے حق میں اپنی خاموشی توڑیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا جو سلسلہ جاری ہے۔ اس قدر ظلم و بربریت کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔ بیلٹ گنز سے معصوم بچوں کو نابینا کرنا، ماورائے عدالت قتل، خواتین کی عصمت دری اور اظہارِ رائے پر پابندیاں بھارتی جبر کی وہ سیاہ شکلیں ہیں جو اظہر من الشمس ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرے اور بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو اولین
❤️
👍
❤🩹
😮
🙏
32