
Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan
February 5, 2025 at 12:32 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ نے ایک طرف گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک دہشتگرد اسرائیل کی جارحیت کی مکمل حمایت کی، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جبکہ دوسری جانب اہلِ غزہ کو ان کے اپنے علاقوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے نئے منصوبے کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہم مسلم امہ، اقوامِ متحدہ، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس امریکی سامراجی سازش کے خلاف فوری اقدامات کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
صدر ٹرمپ دنیا کے امن کو خطرے میں نہ ڈالیں اور اسرائیل کو مزید جارحیت پر اکسانے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔
حسن بلال ہاشمی
ناظمِ اعلیٰ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
❤️
👍
🇵🇸
😂
🫀
💚
😮
59