
Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan
February 9, 2025 at 12:20 PM
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 24 اکتوبر 2024 کے فیصلے اور سندھ و خیبر پختونخوا حکومتوں کے اعلانات کے باوجود طلبہ یونین کا عملی طور پر بحال نہ ہونا جمہوری نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ طلبہ یونین طلبہ کا بنیادی جمہوری حق اور قیادت کی نرسری ہے، جسے 1984 میں آمر جنرل ضیاء الحق نے ختم کیا، اور 41 سال گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیا جا سکا۔ مرکزی و صوبائی حکومتیں طلبہ یونین کی بحالی اور انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے عملی اقدامات کریں، جبکہ سیاسی جماعتیں روایتی بیانات کے بجائے اس حق کے احیاء میں سنجیدہ کردار ادا کریں۔ اسلامی جمعیت طلبہ واضح کرتی ہے کہ اگر طلبہ کو ان کا حق نہ دیا گیا تو ہماری جمہوری جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔
حسن بلال ہاشمی(ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان)
#jamiatpk #blackday
❤️
👍
😂
✅
✊
💯
65